عالمی ادارہ صحت نے بھارت کی زہر آلود دواؤں پر پابندی عائد کردی

عالمی ادارہ صحت نے بھارتی ساختہ چار کھانسی کے سیرپ پر پابندی عائد کردی ہے، ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ بھارتی کھانسی کے شربت میں زہریلا مواد شامل کیا جاتا ہے، ممنوعہ قرار دیئے گئے کھانسی کے شربت سے گیمبیا میں 100 سے زائد جبکہ ازبکستان میں 25 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بھارتی ساختہ چار کھانسی کے سیرپ پر پابندی عائد کردی ہے۔ ڈبلیو ایچ او پابندی کا شکار کھانسی کی دواؤں کو زہر آلود قرار دیکر دنیا بھر میں اس کی فروخت پر پابندی عائد کی ہے ۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بھارتی ساختہ چارکھانسی کے سیرپ کو زہر آلود قرار دیتے ہوئے ان پر پابندی عائد کردی ہے۔ ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کے مطابق چاروں سیرپ میں زہریل کیمیکل استعمال کیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

بھارتی دوائیں موت بانٹنے لگیں، 100 بچوں کی ہلاکت پر گیمبیا کا مقدمہ کرنے کا اعلان

بھارتی کھانسی کی داو پینے سے افریقی ملک گیمبیا میں 100 سے زائد بچے موت کے منہ میں چلے گئے تھے جس کے بعد گیمبیا نے بھارتی دوا ساز ادارے پر مقدمہ درج کروانے کا اعلان کیا تھا ۔

گیمبیا میں بھارتی کھانسی کی سیرپ سے ہلاکتوں پر عالمی اداروں نے بھارتی دواساز کمپیز پر شدید تنقید کی تھی جبکہ نئی دہلی نے بھی تحقیقات کا اعلان کرتے ہوئے مذکورہ دوا ساز کمپنی کو بند کردیا تھا۔

گیمبیا کے بعد  قاتل بھارتی دواؤں نے گیمبیا کے 100بچوں کے بعد ازبکستان کے 25 بچے قتل کردیئےتھے۔ ازبکستان کی وزارت صحت نے بتایا تھا کہ بھارتی دوا پینے سے کم از کم 25 کے قریب جاں بحق ہوگئے ہیں۔

گیمبیا اور ازبکستان میں درجنوں بچوں کی اموات کے بعد عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بھارتی دواؤں کی تحقیقات کا اعلان کیا تھا جس کے بعد عالمی ادارے نے بھارتی زہریلے دواؤں پر پابندی عائد کی ہے ۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق چاروں بھارتی کھانسی کی دواؤں میں ڈائیتھیلین گلائکول/ایتھیلین گلائکول پایا گیا جوکہ ایک انتہائی زہریلا مواد ہے  جوکہ انسانی صحت کے لیے سخت مضر ہے ۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بھارتی کمپنی میڈن فارماسیوٹیکل لمیٹڈ  کی تیار کردہ چاروں کھانسی کے شربت کو مضر صحت دیکر اس کی دنیا بھر میں  فروخت پر پابندی عائد کی ہے ۔

ڈائیتھیلین گلائکول کیا ہے؟

ڈائیتھیلین گلائکول/ایتھیلین گلائکول(Diethylene Glycol یا Ethylene Glycol ) انسانی جسم کے لیے ایک انتہائی  زہریلا مواد سمجھا جا تا ہے جوکہ گردے کو شدید نقصان پہنچاتا ہے۔

ڈائیتھیلین گلائکول/ایتھیلین گلائکول ایک بے رنگ، عملی طور پر بو کے بغیر، اور ہائیگروسکوپک مائع ہے جس کا ذائقہ میٹھا ہے۔ یہ پانی، الکحل، ایتھر، ایسیٹون اور ایتھیلین گلائکول میں متفرق ہے۔

یہ بھی پڑھیے

قاتل بھارتی دواؤں نے گیمبیا کے 100 بچوں کے بعد ازبکستان کے 25 بچے قتل کردیئے

ڈائیتھیلین گلائکول/ایتھیلین گلائکول کے زہریلے اثرات میں پیٹ میں درد، قے، اسہال، پیشاب کرنے میں ناکامی، سر درد، دماغی حالت میں تبدیلی، اور گردے کی شدید چوٹ شامل ہیں۔

متعلقہ تحاریر