کابل میں سابق افغان خاتون رکن پارلیمنٹ کو گھر میں گھس کر گولی ماردی گئی
مرسل نبی زادہ کو محافظ سمیت قتل کیاگیا، ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب کیے گئے حملے سابق افغان رکن پارلیمنٹ کا ایک بھائی زخمی بھی ہو، افغان حکومت نے قتل کی تحقیقات شروع کردیں۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سابق افغان خاتون رکن پارلیمنٹ مرسل نبی زادہ اور ان کے محافظ کو مسلح افراد نے گھر میں گھس کر گولی مار کر قتل کردیا۔
مرسل نبی زادہ امریکی حمایت یافتہ حکومت میں رکن پارلیمنٹ رہ چکی ہیں جس کا اگست 2021 میں طالبان نے تختہ الٹ دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
برطانوی شہزادہ ہیری افغان شہریوں کو قتل کرکے جنگی جرائم کا ملزم بن گیا
سری لنکا نے ملکی خزانے پر بوجھ بننے والی فوج آدھی کرنے کا اعلان کردیا
کابل پولیس کے ترجمان خالد زدران نے کہا کہ مرسل نبی زادہ کو اس کے ایک محافظ کے ساتھ ان کے گھر میں گولی مار کر ہلاک کیا گیا۔انہوں نے کہا، کہ سیکیورٹی فورسز نے واقعے کی سنجیدگی سے تحقیقات شروع کر دی ہیں، انہوں نے بتایا کہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب کیے گئے حملے میں سابق رکن پارلیمنٹ کا ایک بھائی بھی زخمی ہوا۔
A true trailblazer – a strong, outspoken woman who stood for what she believed in, even in the face of danger. Despite being offered the chance to leave Afghanistan, she chose to stay and fight for her people. We have lost a diamond, but her legacy will live on. Rest in peace. https://t.co/g0HjMPicl5
— Mariam Solaimankhil (@Mariamistan) January 15, 2023
سابق قانون ساز مریم سلیمان خیل نے ٹویٹر پر کہا کہ مرسل نبی زادہ افغانستان کی نڈر چیمپئن تھیں ، ایک حقیقی رہبر، ایک مضبوط عورت جو خطرے کے باوجود بھی اپنے موقف پر ڈٹی رہی ۔ افغانستان چھوڑنے کا موقع ملنے کے باوجود، اس نے یہاں رہنے اور اپنے لوگوں کے لیے لڑنے کا انتخاب کیا، ہم نے ایک ہیرا کھو دیا ہے، لیکن اس کی میراث زندہ رہے گی “ ۔