بزنس ٹائیکون ایلون مسک نے ٹوئٹر ہیڈ کوارٹرز کا سامان نیلام کردیا

ٹیسلا، اسپیں ایکس سمیت دنیا کی کئی بڑی کمپنیز کے مالک، امیرترین بزنس ٹائیکون  ایلون مسک نے ٹوئٹر ہیڈ کوارٹرز کی 600 سے زائد اشیاء  نیلامی کے لیے پیش کی ہیں جس میں ٹوئٹر کا مشہور"بلیو برڈ مجسمہ" ، 6 فٹ کا ’@‘ پلانٹر شامل ہے

دنیا کے امیر ترین بزنس ٹائیکون ایلون مسک ٹوئٹر ہیڈ کوارٹرز کے سامان نیلام کرنے لگے ہیں۔ ایلون مسک نے ٹوئٹر کا مشہور”بلیو برڈ مجسمہ” جوکہ 3 فٹ کا ہے وہ بھی نیلامی کے لیے پیش کردیا ہے ۔

ٹیسلا، اسپیں ایکس سمیت دنیا کی کئی بڑی کمپنیز کے مالک، امیر ترین بزنس ٹائیکون ایلون مسک نے تین فٹ کا ٹوئٹر  کا مشہور”بلیو برڈ مجسمہ” ،  6 فٹ کا ’@‘ پلانٹر سمیت 600 اشیاء نیلام کردیا  ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

ایلون مسک کے ستارے گردش میں آگئے، ٹوئٹر کے حصص میں 56 فیصد کمی

ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر ہیڈ کوارٹرز میں موجود 600 سے زائد اشیاء کی نیلامی کا اعلان کیا ہے جس میں عام دفتری سامان، اسمارٹ ٹی ویز، ڈیجیٹل وائٹ بورڈز  شامل ہیں ۔

مسک کی جانب سے موبائل میڈیا سینٹرز،باورچی خانے کا سامان، جس میں ایسپریسو مشینیں، آئس مشینیں اور یہاں تک کہ ایک برقی موٹر سائیکل چارجنگ اسٹیشن بھی نیلام کیا جائے گا۔

ٹوئٹر فرانسسکو ہیڈ کوارٹر میں موجود تین فٹ کا ٹوئٹرکا مشہور”بلیو برڈ مجسمہ” کے لیے 16 ہزار ڈالر کی بولی لگ چکی ہے۔ تمام اشیاء کی نیلامی ہیریٹیج گلوبل پارٹنرز کے ذریعے کی جارہی ہے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں ایلون مسک ٹوئٹر کے نقصان کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ مائیکرو بلاگنگ کمپنی کرپٹ ہوسکتی ہے جس بچانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

ایلون مسک نے کمپنی کا انتظام سنبھالنے کے فوری بعد تقریباً 8 ہزار ملازمین کو فارغ کردیا جبکہ بڑے پیمانے پر اخراجات میں کمی کی تھی جس میں ملازمین کو حاصل سہولیات میں کٹوتی کی گئی تھی ۔

متعلقہ تحاریر