گجرات فسادات میں مودی براہ راست ملوث تھے، سابق برطانوی وزیر خارجہ کا بیان
جیک سٹرا کا کہنا ہے 2002 میں جب گجرات میں فسادات ہوئے تو انڈیا میں برطانوی ہائی کمشنر نے وزارت خارجہ کو رپورٹ ارسال کی تھی کہ مسلمانوں کے قتل کے پیچھے مودی کا ہاتھ ہے۔
سابق برطانوی سیکریٹری خارجہ جیک سٹرا نے گجرات فسادات کا ذمہ دار نریندر مودی کو قرار دے دیا ، کہتے ہیں 2002 میں انڈیا میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کی جانب سے بھیجی گئی رپورٹ نے اس بات کی تصدیق کی تھی۔
سابق برطانوی سیکریٹری خارجہ جیک سٹرا کا کہنا ہے کہ 2002 میں گجرات کے وزیراعلیٰ نریندر مودی نے فسادات کے دوران پولیس کو مداخلت نہ کرنے کا حکم دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
بھارتی فلموں سے متعلق نریندر مودی کی ہدایات پر انوراگ کشیپ کا ردعمل
سر سے حجاب اتارنے پر 10 سال کی سزا مگر سر قلم کرنے پر صرف 8 سال قید
‘دی وائر’ کو انٹرویو دیتے ہوئے جیک سٹرا کا کہنا تھا کہ جب گجرات میں قتل عام ہوا، تو ہندوستان میں برطانوی ہائی کمشنر نے لندن میں دفتر خارجہ کو ایک رپورٹ بھیجی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ 2002 میں گجرات میں ہونے والی ہلاکتوں کے لیے "نریندر مودی براہ راست ذمہ دار ہیں”۔
BREAKING Jack Straw, who was Britain’s Foreign Secretary in 2002 when the Gujarat killings happened, has confirmed that the British High Commissioner in India sent a report to Foreign Office in London which said “Narendra Modi is directly responsible” for the killings in 2002 1/
— Mariana Baabar (@MarianaBaabar) January 21, 2023
2002 میں برطانوی ہائی کمشنر کی رپورٹ کی تصدیق کرتے ہوئے سابق برطانوی سیکریٹری خارجہ جیک سٹرا کا کہنا تھا کہ "نریندر مودی نے 27 فروری کو سینئر پولیس افسران سے ملاقات کی اور انہیں فسادات میں مداخلت نہ کرنے کا حکم دیا”۔ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ گجرات میں ہونے والی ہلاکتوں میں "نسلی تطہیر کی تمام خصوصیات موجود ہیں۔ ہم واقعی اس کے بارے میں بہت فکر مند ہیں”۔
جیک سٹرا کا کہنا تھا میں نے ہائی کمیشن کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد کہا، واجپائی حکومت کے وزیر خارجہ (جسونت سنگھ) سے بات کی ہے، لیکن 21 سال گزرنے کے باوجود بھی ان کا جواب نہیں آیا ہے۔
جیک سٹرا کا کہناتھا جب دسمبر 2001 میں بھارتی پارلیمنٹ پر حملہ ہوا تھا تو میں جسونت سنگھ سے رابطہ کرکے اس واقعے کی مذمت کی تھی۔”