کیلیفورنیا میں نئے چینی سال کی تقریب میں فائرنگ، 10 افراد ہلاک
واقعہ لاس اینجلس میں مانیٹری پارک کے علاقے میں پیش آیا، 16 افراد زخمی، 72 سالہ حملہ آور نے خودکشی کرلی، امریکی صدر کا 3 روزہ سوگ کا اعلان، امریکی پرچم سرنگوں
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں نئے چینی سال کی تقریب میں فائرنگ سے کم از کم 10 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ لاس اینجلس کےعلاقے مانٹیری پارک میں منعقدہ تقریب کے دوران پیش آیا۔72سالہ حملہ آور مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔امریکی صدر نے سانحہ کیلیفورنیا پر 3روزہ قومی سو گ کا اعلان کردیا۔ امریکی پرچم 26 جنوری تک سرنگوں رہے گا۔
یہ بھی پڑھیے
یوکرین میں ہیلی کاپٹر حادثے میں وزیرداخلہ سمیت 18 افراد ہلاک ،29 زخمی
سلامتی کونسل: چین کے رکاوٹ نہ ڈالنے پر عبدالرحمان مکی عالمی دہشت گرد قرار
مانیٹری پارک میں واقع کام ہاؤس سی فوڈ نامی ریسٹورنٹ کے مالک سیونگ وون چوئی نے بتایا کہ 3 افراد تیزی سے ریسٹورنٹ میں داخل ہوئے اور دروازہ بند کرنے کی ہدایت کی۔ان افراد نے بتایا کہ اس علاقے میں ایک شخص نے مشین گن سے بہت زیادہ فائرنگ کی ہے۔
ریسٹورنٹ کے مالک کے مطابق فائرنگ کا واقعہ علاقے کے ایک ڈانس کلب میں مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے کے بعد پیش آیا۔ دریں اثنا مشتبہ حملہ آور نے مبینہ طور پر خودکو گولی مارکر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
🚨#BREAKING: Mass shooting with reports of multiple victims Dead
⁰📌#MontereyPark | #CACurrently multiple authorities are responding to a mass shooting in Monterey Park with reports of 16 people have been shot with unconfirmed reports 10 fatalities this is still developing pic.twitter.com/4XUwRwaibf
— R A W S A L E R T S (@rawsalerts) January 22, 2023
لاس اینجلس پولیس کے مطابق مطلوب ملزم کی وین کے قریب پہنچے تو فائرنگ کی آواز آئی، مطلوب شخص وین کے اندر مردہ پایا گیا جس کی شناخت 72 سالہ ہوکین تران کے نام سے ہوئی ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ڈانس کلب میں فائرنگ سے 5 خواتین اور 5 مرد ہلاک اور 10 افراد زخمی ہوئے تھے، فائرنگ کے واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔وائٹ ہاؤس ترجمان کے مطابق کیلیفورنیا فائرنگ کے متاثرین کے احترام میں 26 جنوری تک امریکی پرچم سرنگوں رہےگا۔