ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے سری لنکاکو 4 وکٹوں سے ہرا دیا

سپر 12 مرحلے کے 13ویں میچ میں سری لنکا نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 143 رنز کا ہدف دیا تھا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے سپر 12 مرحلے کے 13 میچ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ جنوبی افریقہ کے بلے باز ڈیوڈ ملر نے آخری اوور میں سری لنکا کے خلاف 2 چھکے لگا کر ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا ہے۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم ترین میچ میں سری لنکا نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 143 رنز کا ہدف دیا تھا۔

جنوبی افریقہ نے سری لنکا کے خلاف مقررہ ہدف 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

میچ کی اہم بات یہ ہے کہ سری لنکا کے باؤلر ونندو ہاسارنگا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی پہلی ہیٹرک مکمل کی ہے۔ انہوں نے تین مسلسل ڈلیویز پر ٹیما بووما، ایڈن ماکرم اور ڈیوائن پریٹوریئس کو پویلین کو پویلین کی راہ دکھائی۔

یہ بھی پڑھیے

کرکٹر آصف علی نے اپنی پہلی انعام کی رقم کہاں خرچ کی؟

اس سے قبل سری لنکا نے جنوبی افریقہ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز بنائے اور اس طرح مخالف ٹیم کو جیت کے لیے 143 رنز کا ہدف دیا تھا۔

سری لنکا کے سب سے کامیاب بلے باز پیتھم نسنکا رہے انہوں نے 58 گیندوں کا سامنا کیا اور 72 رنز اسکور کیے۔ چرتھ اسالنکا نے 14 گیندوں پر 21 رنز بنائے جبکہ ڈوسن شاناکا نے 12 گیندوں پر 11 رنز اسکور کیے۔

اس کے علاوہ سری لنکا کا کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فگر نہیں پہنچ سکا۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے تبریز شمسی اور ڈیوائن پیٹوریئس نے 3 ، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا جبکہ انرچ نورٹجے کے حصے میں دو وکٹیں آئی تھیں۔

متعلقہ تحاریر