-
ٹیکنالوجی
جامعہ این ای ڈی میں دو روزہ ماحولیاتی کانفرنس کا انعقاد، آٹھ کی نوٹ اسپیکرز نے خطاب کیا
ٹیکنالوجی کی مدد سے ماحولیاتی تناؤ کم کیا جاسکے گا، ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ تعلیمی سطح پر شعور و آگہی کی فراہمی سے کیا جاۓ، ماحول کی بہتری میں این ای ڈی دوسری جامعات کے لیے مثال ہے، ان خیالات کا اظہار جامعہ این ای ڈی میں منعقدہ CLIMATECH 2025 کانفرنس میں قونصل جزل ترکیہ جمال سانگو نے کیا۔ اس موقعے پر خطاب کرتے ہوۓ ان کا کہنا تھا کہ تحقیق صرف تحقیقی مقالہ جات کو پڑھنے تک محدود نہ ہو بلکہ معاشرتی مسائل کے حل اور اطلاق کے لیے ہو۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ ٹیکنالوجی کی مدد سے ماحولیاتی تناؤ کم کیا جاسکے گا۔ انہوں نے تعلیمی اداروں پر زُور دیا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ تعلیمی سطح پر شعور و آگہی فراہم کرکے کیا جاۓ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ماحول کی بہتری میں این ای ڈی دوسری جامعات کے لیے مثال ہے۔ کانفرنس چیئر ڈاکٹر…