نیوزی لینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو 16 رنز سے شکست دے دی

کیویز نے اسکاٹ لینڈ کو جیت کے لیے 173 رنز کا ہدف دیا تھا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے اسکاٹ کو 16 رنز سے شکست دے دی ہے۔

دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے تھے۔

یہ بھی پڑھیے

بابر اعظم نے ویرات کوہلی سے ایک اور ریکارڈ چھین لیا

پاکستانی کھلاڑیوں کے شرٹ نمبرز کا کھیل کیا ہے؟ ویڈیو ریلیز

جواب میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز اسکور بنائے۔

نیوزی لینڈ اننگز

متحدہ عرب امارات میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے۔ مارٹن گپٹل نے 56 گیندوں پر 6 چوکوں اور 7 چھکوں کی مدد سے 93 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل اور ڈیرل مچل نے اننگز کا آغاز کیا۔ 35 کے اسکور پر نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ پویلین لوٹ گئی جب ڈیرل مچل 11 گیندوں پر 13 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کین ویلیم سن تھے وہ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ ڈیون کونوے 3 گیندوں پر 1 رن بنا کر ہمت ہار گئے اور آؤٹ ہوکر واپس پویلین لوٹ گئے۔

نیوزی لینڈ کے چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی گلین فلپس تھے انہوں نے 37 گیندوں پر 33 رنز بنائے۔ 157 کے مجموعی اسکور پر مارٹن گپٹل آؤٹ ہوئے۔

اسکاٹ لینڈ کی جانب سے بریڈ ویل اور سفیان شریف نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مارک واٹ کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

اسکواڈز

نیوزی لینڈ: 1. کین ولیمسن (کپتان) 2. ڈیرل مچل 3. مارٹن گپٹل 4. ڈیون کونوے (WK) 5. جیمز نیشم 6. گلین فلپس 7. مچل سینٹنر 8. ایڈم ملنے 9. ٹم ساؤتھی 10. ای ایس سودھی 11۔ ٹرینٹ بولٹ

سکاٹ لینڈ: 1. کیلیگ کوٹزر (کپتان) 2. جارج منسی 3. میتھیو کراس (ڈبلیو کے) 4. رچی بیرنگٹن 5. کالم میکلوڈ 6. مچل لیسک 7. کرس گریوز 8. مارک وائٹ 9. شافین شاریپ 10. الاسڈیر ایونز 1. بریڈلی وہیل

متعلقہ تحاریر