پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو بڑے مارجن سے ہرا دیا
اسکاٹ لینڈ کی ٹیم 190 رنز ہدف کے تعاقب میں صرف 117 رنز بنا سکی، شعیب ملک پلیئر آف دی میچ قرار۔
پاکستان نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں اسکاٹ لینڈ کو 72 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔ پہلی بار ایسا موقع ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اپنے تمام گروپ میچز میں کامیاب رہی اور سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ مقررہ 20 اوورز میں قومی کرکٹ ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے۔
یہ بھی پڑھیے
فاتحانہ مسکراہٹ کے ساتھ کرس گیل بھی ریٹائر ہوگئے
ویرات کوہلی پاکستان کرکٹ ٹیم کے نقش قدم پر چل پڑے
کپتان بابر اعظم نے 47 گیندوں پر 66 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ سینئر پلیئر شعیب ملک نے صرف 18 گیندوں پر 54 رنز بنا کر شائقین کرکٹ کو حیران کر دیا۔ شعیب ملک نے اپنی بیٹنگ میں 6 چھکے اور ایک چوکا بھی مارا اور ناقابل شکست رہے۔
جواب میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم 117 رنز بنا سکی اور اس کے 6 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔
اسکاٹ لینڈ سے رچی بیرنگٹن 54 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔
پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے 2 جبکہ حارث رؤف، شاہین آفریدی اور حسن علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ شعیب ملک کے ہاتھ آیا جن کے تیز ترین 54 رنز کی گونج سوشل میڈیا پر جاری ہے۔