گلوکار علی ظفر کا پشتو گانا یوٹیوب پر 3 کروڑ ناظرین نے دیکھ لیا
گلوکار نے اپنا گانا "لاڑشہ پیخاور" پشتو کلچر ڈے کے موقع پر 22 ستمبر کو ریلیز کیا تھا۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار اور اداکار علی ظفر کے پشتو گانے "لاڑشہ پیخاور” کے بولوں اور میوزک کی دھوم رکی نہیں تھمی نہیں۔
22 ستمبر کر ریلیز ہونے والے گانے کو اب تک 3 کروڑ سے زائد مداح اس گانے کو یوٹیوب پر دیکھ چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
دبئی ‘پیسا ایوارڈ’ کے دوران فریال محمودکا موبائل فون گم ہوگیا
ویب سیریز ‘چڑیلز’ کے بعد ‘قاتل حسیناز’ بھی ریلیز کے لئے تیار
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے گلوکار علی ظفر نے لکھا ہے کہ ” شکریہ 30 ملین۔”
30 million ! 🙏 #LarshaPekhawar https://t.co/rCsAeWROVv
— Ali Zafar (@AliZafarsays) November 9, 2021
لائیٹنگیل ریکارڈز کے آفیشنل اکاؤنٹ سے جاری ہونے والے پیغام میں لکھا ہےکہ ” لاڑشہ پخاور کی جانب سے دلوں کو جیتنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک یوٹیوب پر 30 ملین صارفین اس گانے کو دیکھ چکے ہیں۔”
امید نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا ہے کہ "آپ کو آپ کی ٹیم کو بہت بہت مبارک ہو، آپ ہمارےلیے اور یوٹیوب صارفین کے لیے ایک اور گیت تیار کریں۔ آپ اچھی پشتو بول لیتے ہیں۔ "
سید علی عباس نے لکھا ہے کہ "ان شاء اللہ 100 ملین ہو جائیں گے اور دل کے ایموجیز بھی بنائے ہیں۔”
معروف گلوکار اور موسیقار علی ظفر نے رواں وال 22 ستمبر کو پشتون کلچر ڈے پر "لارشہ پیخاور” گانا ریلیز کیا تھا جسے ایک دن کے اندر 7 لاکھ سے زائد یوٹیوب صارفین نے دیکھ لیا تھا۔
علی ظفر موقع کی مناسبت سے گانے ریلیز کرتے ہیں، اس سے قبل وہ سندھ کے یوم ثقافت "سندھی ٹوپی اجرک ڈے” پر بھی "الّے منجھا ماڑ وڑا” نامی سندھی گانا گا کر مداحوں کو حیران کرچکے ہیں۔
اس سے قبل علی نے رمضان، یوم مزدوراور کوہ پیما علی سدپارہ کی ناگہانی وفات پر گانے ریلیز کیے تھے۔
یہی نہیں ، پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر علی ظفر نے ایک مقامی خاتون گلوکارہ کے ساتھ ایک چینی زبان کے گانے پر کامیابی سے اپنی آواز کا جادو جگایا تھا۔