پاکستانی اسٹیج اداکاراؤں کی خفیہ کیمروں سے بنائی گئی ویڈیوز لیک
ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے نازیبا ویڈیوز بنانے کے الزام میں جونیئر اداکار کاشف چن کو گرفتار کرلیا ہے۔
صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں خفیہ کیمروں سے پاکستانی اسٹیج اداکاراؤں کی بنائی گئی فحش ویڈیوز کا اسکینڈل سامنے آگیا ہے۔ اداکارہ خوشبو کا کہنا ہے کہ ویڈیو بنانے کے پیچھے جونیئر فنکار کاشف چن کا ہاتھ ہے۔
نجی ٹی وی چینل 24 نیوز کے مطابق اسٹیج اداکاراؤں کی جو ویڈیوز لیک ہوئی ہیں ان میں مہک نور، زارا خان اور اداکارہ ریشم شامل ہیں۔ میک اپ روم میں خفیہ کیمروں کی مدد سے اداکارہ کی نازیبا ویڈیوز بنائی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
سانحہ سیالکوٹ، ابتدائی رپورٹ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش
لاہور میں جنسی زیادتی کی شکار لڑکی نے درخواست واپس لے لی، پرچہ خارج
بھٹہ چوک پر قائم شالیمار تھیٹر میں کام کرنے والی متاثرہ اداکاراؤں نے ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کو خفیہ ویڈیوز کے حوالے سے رپورٹ درج کرائی تھی ۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق کیمرے چینجنگ روم میں لگے شیشے کے پیچھے لگائے تھے۔
دوسری جانب تھیٹر کے مالک اور چیئرمین ملک طارق کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے سے لاعلم ہیں اور انہوں نے مزید کہا کہ یہ ویڈیوز کسی ملازم نے نہیں بنائی ہیں۔
ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کا کہنا ہے کہ ان ویڈیوز کے پیچھے چھپے ہاتھوں کو جلد بے نقاب کردیں گے۔ ایف آئی اے نے جونیئر آرٹسٹ کاشف چن کو گرفتار کرلیا ہے۔
اپنی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کاشف چن کا کہنا ہے کہ اداکارہ خوشبو جھوٹ بول رہی ہیں ، میں نے ان کے کہنے پر کیمرے لگائے تھے۔ اپنے ویڈیو بیان میں کاشف چن نے کہا ہے کہ خوشبو نے انہیں موبائل ایپ انسٹال کرکے دی تھی جس سے خفیہ ویڈیو ریکارڈ ہوتی ہے۔
ادھر ایف آئی اے نے کاشف چن کے موبائل کو فرانزک بھی کرلیا ہے اور ویڈیوز بھی حاصل کرلی ہیں۔