احساس پروگرام کو جاری رکھنا چاہیے، 90 فیصد شہریوں کی رائے
گیلپ سروے میں عوام کی بڑی تعداد نے احساس پروگرام کے طریقہ کار اور ملنے والی رقم پر اطمینان کا اظہار کیا، مزید شہریوں کو شامل کرنے کی تجویز۔
گیلپ سروے میں 76 فیصد پاکستانیوں نے احساس پروگرام کو عوام کے لیے فائدہ مند قرار دے دیا، 36 فیصد شہریوں کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت احساس پروگرام کے لیے رقم فراہم کرتی ہے۔
احساس پروگرام سے امدادی رقم حاصل کرنے والے 86 فیصد پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ وہ اس منصوبے کے طریقہ کار سے مطمئن ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
سیالکوٹ فیکٹری انتظامیہ کا مقتول سری لنکن شہری کے بچوں کی کفالت کا اعلان
منی بجٹ میں آئی ایم ایف کی کڑی شرائط لاگو ہوں گی، مزمل اسلم
پروگرام کے تحت ملنے والی رقم پر 89 فیصد افراد نے اطمینان کا اظہار کیا، 90 فیصد شہریوں کی رائے ہے کہ احساس پروگرام کو جاری رکھنا چاہیے اور اس میں مزید افراد کو شامل کرنا چاہیے۔
گیلپ اینڈ گیلانی پاکستان کے حالیہ سروے کے مطابق 83 فیصد پاکستانی کسی حد تک احساس کفالت پروگرام سے واقفیت رکھتے ہیں۔
یہ سروے ملک کے چاروں صوبوں کی دیہی اور شہری آبادی کے 2407 مرد و خواتین سے 13 اگست 2021 تا 5 ستمبر 2021 کے درمیان منعقد ہوا تھا۔
اس سروے میں فون کے ذریعے ڈیٹا اکٹھا کیا گیا جس میں 76 فیصد پاکستانی شہری حکومت کی جانب سے غریب خاندانوں کی مالی معاونت کے منصوبے ‘احساس پروگرام’ کے حوالے سے اچھی رائے رکھتے ہیں۔