پاکستانی طلباء cancelexamspakistan2021 کیوں چاہتے ہیں؟

طلبہ نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے امتحانات منسوخ کرنے کی درخواست کی ہے۔

کرونا وباء کی تیسری لہر کے کی وجہ سے پاکستانی طلبہ نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) اور وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود سے گذشتہ برس کی طرح اس سال بھی ہونے والے امتحانات کو منسوخ کرنے کی اپیل کی ہے۔

کرونا کی تیسری لہر کے پیش نظر این سی او سی تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھنے اور امتحانات کے بارے میں غور و فکر کر رہا ہے۔ ان حالات میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر2 ہیش ٹیگز cancelexamspakistan2021 اور cancelcieexams2021 ٹرینڈ کر رہے ہیں۔

 

پاکستانی طلبہ نے ان ہیش ٹیگز کا استعمال کرتے ہوئے وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود سے درخواست کی ہے کہ امتحانات منسوخ کردیے جائیں۔

ٹوئٹر پر صارفین نے اس ٹرینڈ پر میمز بھی بنائیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان میں کرونا کی وجہ سے اسکولز 11 اپریل تک بند

6 مارچ کو این سی او سی کے اعدادوشمار کے مطابق کرونا کیسز کی تعداد 17 ہزار 352 تھی۔ 10 مارچ کو کرونا کیسز کی تعداد 36 ہزار849 تک پہنچ چکی تھی۔

 اس سے قبل وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ این سی او سی کے مطابق تعلیمی اداروں کو بند کرنا بہتر ہے کیونکہ تعلیمی اداروں میں کرونا وائرس کا زیادہ خطرہ ہے۔ میں تعلیمی اداروں کو دوبارہ بندہ کرنے کے حق میں نہیں ہوں۔

متعلقہ تحاریر