فرزندِ کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کا حلیہ سنوارنے کی ٹھان لی
پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت شہر قائد کی ترقی کے لیے خاطرخواہ اقدامات نہ کرسکیں، شہریوں نے مرتضیٰ وہاب سے امیدیں باندھ لیں۔

فرزندِ کراچی ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب نے رات گئے شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ وہ رات کو نرسری سے متصل راضی روڈ پی ای سی ایچ ایس پہنچے۔
کے ایم سی کے ورکس ڈپارٹمنٹ نے علاقے میں جاری ترقیاتی کام کے حوالے سے مرتضیٰ وہاب کو بریفنگ دی۔
یہ بھی پڑھیے
مرتضیٰ وہاب کراچی کی گم گشتہ عظمت بحال کرنے کے لیے کوشاں
کیا مرتضیٰ وہاب کے ایم سی سے کرپشن اور بدعنوانی ختم کرپائیں گے؟
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس وقت رات گئے شہر کی سڑکوں پر کام ہو رہا ہے، راضی روڈ کی حالت بہت عرصے سے زبوں حال تھی، روڈ پر گڑھے پڑچکے تھے۔
Visited Raazi Road where KMC has undertaken road carpeting work. Hopefully the work will be completed by tonight. Local residents also turned out to appreciate the work #KarachiWorks pic.twitter.com/y1NyBK2x23
— Murtaza Wahab Siddiqui (@murtazawahab1) October 21, 2021
ان کا کہنا تھا کہ کے ایم سی کا عملہ سڑک پر مرمتی کام کر رہا ہے، یہ سڑک 2100 فٹ کی ہے، یہاں نکاسی آب کی صورتحال کو بھی بہتر بنایا جا رہا ہے جبکہ روڈ کی کارپیٹنگ کا عمل بھی جاری ہے۔
علاقے مکینوں نے روڈ کی مرمت پر ایڈمنسٹریٹر کراچی اور کے ایم سی سے اظھار تشکر کیا، ایڈمنسٹریٹر نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت اپنے چئیرمن بلاول بھٹو کے مشن پر گامزن ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہر قائد کے تمام علاقوں میں ترقیاتی کام اور روڈ کارپٹنگ جلد مکمل کی جائے گی۔
یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت شہر قائد کی ترقی کے لیے خاطرخواہ اقدامات نہ کرسکیں جس کی وجہ سے شہریوں نے مرتضیٰ وہاب سے امیدیں باندھ لی ہیں۔ اگر مرتضیٰ وہاب اسی جذبے سے کام کرتے رہے تو کراچی کا انفراسٹرکچر بہتر ہوسکتا ہے۔