حماد اظہر نے شاہزیب خانزادہ کو غیرجانبدار بحث کیلئے چیلنچ دے دیا
دونوں کے درمیان یہ سارا تنازع اس وقت شروع ہوا جب پروگرام سے قبل اینکر نے نیپرا کی اسٹیٹ آف انڈسٹری رپورٹ کے اعداد و شمار بیان کئے

نجی ٹی وی چینل جیوسے وابستہ سینئر صحافی شاہ زیب خانزادہ اور وزیر توانائی حماد اظہر کے درمیان توانائی کے شعبے پر ہونے والی گرما گرم ٹی وی بحث نے ایک نیا موڑ لے لیا ہے، وفاقی وزیر نے ایل این جی گیس کے معاملے پر شاہ زیب خانزادہ کو بحث کیلئےچیلنج کردیا۔
دونوں کے درمیان یہ سارا تنازع اس وقت شروع ہوا جب پروگرام سے قبل اینکر شاہ زیب خانزادہ نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کی اسٹیٹ آف انڈسٹری رپورٹ 21-2020 کے اعداد و شمار کا حوالہ دیا تھا اور مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی خریداری میں حکومت کی جانب سے کی گئی تاخیر پر سوال اٹھایا، پروگرام نشر ہونے سے پہلے ہی دونوں کے درمیان لفظی جھڑپ شروع ہو چکی تھی اور وفاقی وزیر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنا ردعمل دیا تھا۔
I would like to challenge Shahzeb Khanzada to debate LNG and Gas issues with me moderated by a neutral anchor and with Independent experts. Let the ppl see the facts without persistent interrupting, volume controls, teleprompters etc.
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) November 19, 2021
شاہ زیب خانزادہ نے وزیر توانائی کو اپنے شو ‘آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ’ میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی طرف سے شعبہ توانائی کو درپیش مسائل اور آنے والے گیس کے بحران پر سامنے آنے والی حالیہ رپورٹ پر بات کرنے کے لیے مدعو کیا تھا جس میں وفاقی وزیر نے تلخ سوالات کے جواب تلخ انداز میں دینا شروع کئے۔
A must watch https://t.co/iz3Aaxsog5
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) November 19, 2021
وفاقی وزیر حماد اظہر نے ٹوئٹر پر شاہزیب کو جواب دیا تھا کہ معلومات کی کمی کی وجہ سے شو میں غلط رپورٹنگ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ جواب میں انگریزی اخبار ‘دی نیوز’ نے وزیر کی تردید کے بارے میں ایک خبر شائع کی تھی جس کا عنوان تھا کہ محترم وزیر صاحب! یہ سوالات جیو نیوز کی نہیں بلکہ نیپرا کی رپورٹ میں اٹھائے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
وفاقی وزیر حماد اظہر نے سردیوں میں بجلی سستی کرنے کی نوید سنادی
حماد اظہر کا جواب شاہ زیب خانزادہ لاجواب ہوگئے
دونوں کے درمیان بحث اب ٹی وی شو سے نکل کر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹائٹر تک پہنچ گئی ہے ، گذشتہ روز وفاقی وزیر حماد اظہر نے اپنی ٹوئٹ میں شاہ زیب خانزادہ کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ میں دعوت دیتا ہوں کہ شاہزیب خانزادہ ایل این جی اور گیس کے مسائل پر میرے ساتھ غیر جانبدار اینکر بن کر گفتگو کریں اور عوام کو کسی مداخلت، آواز کے کنٹرول اور ٹیلی پرامپٹر پر پہلے سے تیار شدہ اسکرپٹ پڑھنے کی بجائے آزاد بحث سننے اور پھر اس پر فیصلہ کرنے کا موقع دیں۔
وفاقی وزیر کی جانب سے دیئےگئے چیلنج کے بعد نجی ٹی وی چینل جیو نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ادارے کی جانب سے مسلسل پانچ مرتبہ وفاقی وزیرکو اپنا مؤقف پیش کرنے کا موقع دیا گیا تاہم انھوں نے پروگرام میں شرکت نہیں کی۔
کل رات شازیب خانزادہ نے اپنے پروگرام میں کہا کہ اس کے پروگرام کو بند کرنے کے لئے کوئی بڑا پریشر ڈالا گیا اور یہ فاشزم ہے۔ میں نے جیو انطامیہ سے آج پوچھا کے کس نہ اور کب یہ پریشر ڈالا ؟
تو جواب میں مجھے ڈاکٹر شہباذ گل کی نیچے درج ٹویٹ کا حوالہ دے دیا گیا۔۔ https://t.co/Oh1Xccg2v4— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) November 19, 2021
وفاقی وزیر حماد اظہر نے گذشتہ روز ایک اور ٹوئٹ کیا جس میں کہا گیا تھا کہ کل رات شازیب خانزادہ نے اپنے پروگرام میں کہا کہ اس کے پروگرام کو بند کرنے کے لئے کوئی بڑا پریشر ڈالا گیا اور یہ فاشزم ہے۔ میں نے جیو انطامیہ سے آج پوچھا کے کس نہ اور کب یہ پریشر ڈالا ؟ تو جواب میں مجھے ڈاکٹر شہباذ گل کی نیچے درج ٹویٹ کا حوالہ دے دیا گیا۔۔









