وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے والد بغیر پروٹوکول سفر کرتے ہیں
صحافی علینہ شگری آج کل گلگت بلتستان میں ہیں، اتفاق سے انہیں وزیراعلیٰ کے والد کے ساتھ سفر کا موقع ملا۔
صحافی علینہ شگری نے ٹھنڈے موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے آج کل گلگت بلتستان میں ہیں، انہوں نے ٹویٹ کی کہ وزیراعلیٰ گلگست بلتستان کے والد صاحب کے ساتھ اچانک ایک خوشگوار ملاقات ہوگئی۔
A pleasant surprise meeting father of CM GB travelling as a normal passenger without protocol 😊 #GilgitBaltistan pic.twitter.com/QWeqxcPxYQ
— Alina Shigri (@alinashigri) November 19, 2021
علینہ نے لکھا کہ وزیراعلیٰ کے والد بغیر پروٹوکول کے سفر کر رہے تھے۔
یاد رہے کہ گلگت بلتستان کے موجودہ وزیراعلیٰ خالد خورشید ہیں جو کہ پچھلے برس دسمبر میں عہدے پر فائز ہوئے تھے۔
علینہ شگری نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ وزیراعلیٰ کے والد بغیر پروٹوکول کے سفر کر رہے تھے۔
ان کی ٹویٹ پر سابق فوجی افسر نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کی بات سے مجھے یاد آیا کہ جب میں سنہ 1993 میں لیفٹیننٹ جنرل ممتاز گل کا اے ڈی سی تھا تو ان کے والد ریٹائرڈ بریگیڈیئر طور گُل پشاور تا لاہور بس میں سفر کرتے تھے۔
May he rest in eternal peace https://t.co/cwXymvDNYL
— Alina Shigri (@alinashigri) November 19, 2021
وہ اپنے کور کمانڈر بیٹے کے ساتھ رہائش پذیر تھے لیکن بس اسٹاپ تک جانے کے لیے رکشے تک میں سفر کر لیا کرتے تھے۔