پیپلز اسکوائر فوڈ اسٹریٹ تفریح اور لذیز کھانوں کا حسین امتزاج
سندھ حکومت نے بڑا فیصلہ لیتے ہوئے تین کالجز اور ایک عجائب گھر میں گھرے پیپلز اسکوائر کو فوڈ اسٹریٹ میں تبدیل کردیا ہے۔
کراچی کے شہریوں کی سہولت اور تفریح کے لیے سندھ حکومت نے ورلڈ بینک کے تعاون سے پیپلز اسکوائر کو کمرشل بنیادوں پر فوڈ اسٹریٹ میں تبدیل کردیا ہے۔
جدید طرز پر بنائی گئی پیپلز اسکوائر فوڈ اسٹریٹ کسی بھی طور پر انگلش ملک کی فوڈ اسٹریٹ کا نظارہ پیش کرتی ہے۔ تنگ گلیوں سے گزر کر جب آپ پیپلز اسکوائر پر پہنچتے ہیں تو ایک الگ منظر آپ کا منتظر ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
انڈس ٹورازم کلب کا بڑا اقدام ، سہون میں قدرتی چشموں کی صفائی شروع
رمضان جیلے کے دیسی گھی میں تیار کھانے ذائقے میں اپنی مثال آپ
کمرشل بنیادوں پر بنائی گئی فوڈ اسٹریٹ میں جیسے جیسے رات جوان ہوتی جاتی ہے لوگوں کا رش بڑھنے لگتا ہے اور رات دس بجے یہاں کا ماحول اپنی ساری رنگینوں کے ساتھ جوبن پر ہوتا ہے۔
جس جگہ پر ورلڈ بینک کے تعاون سے فوڈ اسٹریٹ بنائی گئی پہلے وہاں پر سندھ سیکریٹریٹ کی پارکنگ ہوتی تھی۔ فوڈ اسٹریٹ کے ایک جانب برنس روڈ ہے۔ فوڈ اسٹریٹ میں جہاں بڑھوں کے لیے مزے دار کھانوں کو بندوبست کیا جاتا ہے وہیں بچوں کے کھیلنے کے لیے تفریح سامنا کیا گیا ہے۔ بچوں کے لیے بنائے گئے پلیئنگ ایریا میں جمپنگ کیسلز ، الیکٹرانک موٹر بائیک اور موٹر کارز رکھی گئی ہیں۔ فوڈ اسٹریٹ کے اندر انواع و اقسام فوڈ کورٹس بنائے گئے ہیں جہاں لذیز کھانے لوگوں کو بار بار آنے پر مجبور کرتے ہیں۔
نیوز 360 کے نامہ نگار نے پیپلز اسکوائر فوڈ اسٹریٹ کا دورہ کیا اور یہاں پر آئے لوگوں سے مزے مزے کی گفتگو کی۔ شہریوں کو کہنا تھا کہ فوڈ اسٹریٹ بہترین بنائی گئی ہے یہاں کھانے اور صفائی کا اعلیٰ انتظام کیا گیا ہے۔
نیوز 360 کےنامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے بچوں کا کہنا ہے کہ یہاں پر جھولے اور گاڑیوں بہت اچھی ہیں یہاں آکر کر ہمیں بہت خوشی ہوتی ہے۔ بچوں کہنا تھا ہمارے کزن وغیرہ جب آتے ہیں تو ہم انجوائے کرنے کے لیے یہاں آجاتے ہیں اور خوب انجوائے کرتے ہیں۔
پیپلز اسکوائر فوڈ اسٹریٹ میں آئے ہوئے لوگوں نے نیوز 360 کے نامہ نگار سے مزید کیا گفتگو کی دیکھتے ہیں اس ویڈیو میں









