کسٹمز انفورسمنٹ نے قومی خزانہ اڑانے کا نیا طریقہ ڈھونڈ نکالا

محکمہ کسٹمز نے ضبط شدہ غیرقانونی اشیا کی تلفی کی تقریب کے بھی دعوت نامے جاری کردیے

کسٹمز انفورسمنٹ  حکام نے قومی خزانہ اڑانے کا نیا طریقہ ڈھونڈ نکالا۔محکمہ کسٹمز نے ضبط شدہ غیرقانونی اشیا کی تلفی کی تقریب کے بھی دعوت نامے جاری کردیے۔

کسٹمز انفورسمنٹ  کی جانب سے شہر کی معزز شخصیات کو ارسال کردہ دعوت نامے کے مطابق  محکمہ کی جانب سے ضبط کی گئی غیرقانونی اشیا تلف کرنے کی تقریب بدھ 29 دسمبر کو صبح 10 بجے دیہہ نررہار گڈاپ ٹاؤن کراچی میں منعقد کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے

جعلی کاغذات پر پرانی گاڑیاں درآمد کرنے والے گروہ کا سراغ مل گیا

روہڑی پولیس کی کارروائیاں، 2 منشیات فروش گرفتار، 5کلو چرس اور 41 بوتل شراب برآمد

دعوت نامے ڈپٹی کنٹرولر ہیڈکوارٹرز انعام اللہ وزیر کی جانب سے جاری کیے گئے۔سماجی حلقوں نے کسٹمز انفورسمنٹ کی  جانب سے  غیرقانونی اشیا  تلف کرنے کی تقریب کے دعوت نامے جاری کرنے پر حیرانی کا اظہار کیا ہے۔

ناقدین  نے غیرقانونی اشیا کی تلفی کیلیے تقریب کے انعقاد اور دعوت نامے چھپوانے کو بلاجواز اور عوام کے پیسے کی  بربادی کے مترادف قرار دیدیا۔ناقدین کا کہنا ہے کہ  غیرقانونی اشیا کی تلفی کی تقریب  کی تشہیر اتنی ہی ضروری تھی تو دعوت نامے چھپوانے کے بجائے پریس  ریلیز جاری کرکے میڈیا کو مدعوکیا جاسکتا تھا۔

متعلقہ تحاریر