ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:انگلینڈ نے بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

سپر 12 مرحلے کے 8ویں میچ میں بنگلادیش نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 125 رنز کا ہدف دیا تھا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سپر 12 مرحلے کے 8 ویں میچ میں انگلینڈ نے بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا ہے۔ انگلینڈ کی ٹورنامنٹ میں دوسری مسلسل کامیابی ہے۔ 

دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کو جیت کے لیے 125 رنز کا ہدف دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کی شکست، صارفین نے میمز کا طوفان برپا کردیا

بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے اور انگلینڈ کو جیت کےلیے 125 رنز کا ہدف دے دیا۔

جواب میں انگلینڈ کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 14.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

انگلینڈ کی جانب سے جیس رائے نے 38 گیندوں پر 61 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی ۔ ان کی اننگز میں 5 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ جوس بلٹر نے 18 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 18 رنز بنائے۔ ڈیوڈ میلن 25 گیندوں پر 28 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ جونی بریسٹو 4 گیندوں پر 8 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

بنگلادیش کی ٹیم کا آغاز اچھا نہ رہا تو 14 کے مجموعی اسکور اس کے دو کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ 26 کے اسکور پر بنگلادیش کی تیسری وکٹ گری جبکہ چوتھی وکٹ 63 کے مجموعی اسکور پر ہمت ہار گئی اور پویلین لوٹ گئی۔ پانچویں وکٹ 73 کے مجموعے پر گری اور چھٹی وکٹ 83 کے اسکور پر ڈھیر ہو گئی ۔ 98 کے اسکور پر بنگلادیش کی انگلینڈ کے 7ویں وکٹ گر گئی جبکہ 124 کے اسکور پر 8ویں اور 9ویں وکٹیں گر گئی۔

لتن داس نے 8 رنز ، محمد نعیم نے 5 رنز ، شکیب الحسن 4 رنز ، مشفیق الرحیم 29 رنز ، محمود اللہ 19 رنز ، افیف حسین 5 رنز ، نورالحسن 16 رنز ، مہدی حسن 11 رنز ، ناصم احمد 19 رنز اور مستفیظرالرحمان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی جانب سے ٹائمل ملز نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ، معین علی اور لائم لیونگسٹن کےحصے میں دو دو وکٹیں آئیں جبکہ کرس ووکس نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ تحاریر