پاکستانی کھلاڑیوں کے شرٹ نمبرز کا کھیل کیا ہے؟ ویڈیو ریلیز
پاکستانی پلیئرز کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے ملنے والے شرٹ نمبر کے پیچھے کوئی لافانیت کی کہانی نہیں یہ صرف نمبر ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کھلاڑیوں کی شرٹ پر لکھے ہوئے نمبرز سے متعلق اہم انکشافات کی ویڈیو ریلیز کردی۔
پی سی بی کی جانب سے جاری ہونے والی ویڈیو میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم، وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی ، فخر زمان ، شاداب خان ، شعیب ملک ، آصف علی اور فاسٹ بولر حارث رؤف نے اپنی شرٹ نمبرز سے متعلق دلچسپ انکشافات کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
انگلینڈ نے 137 رنز پر لنکا ڈھا دی، 26 رنز سے فتح یاب
قومی کرکٹ کے کپتان بابر اعظم
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا شرٹ نمبر 56 ہے۔ بابر اعظم کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے میرے سامنے دو آپشن رکھے کہ مجھے 33 نمبر رکھنا ہے یا 56 نمبر رکھنا ہے۔ مجھے 56 نمبر زیادہ پسند آیا اور میں نے 56 شرٹ نمبر رکھ لیا۔ پہلے نمبر کو اتنی اہمیت نہیں دیتا تھا اب میرے سفر کا حصہ بن گیا ہے۔ اس نمبر کو اہمیت دوں ، اس چیز کو میں جتنا اوپر رکھ سکوں اپنی پرفارمنس سے ۔ یہ نمبر میرے لیے ایک فخر کی علامت ہے۔ مجھے محسوس ہوتا ہے کہ یہ میرا نمبر ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے نمبر سے ریلیٹڈ ایک برینڈ پر لانچ کررہا ہوں ” بی اے 56 "۔
The story behind shirt numbers 👕#⃣#WeHaveWeWill | #T20WorldCup pic.twitter.com/Yo0u1XmXr5
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 1, 2021
وکٹ کیپر محمد رضوان
قومی کرکٹ کے موجودہ وکٹ اور بلے باز محمد رضوان کی شرٹ کا نمبر 16 ہے۔ محمد رضوان نے بتایا کہ سب سے پہلے جب میں ہارڈ بال سے کھیلا تھا تو 16 رنز اسکور کیے تھے پھر یہ نمبر میرے لیے لکی ہوگیا۔ میری برتھ ڈے میں 6 آتا ہے میری وائف کی برتھ ڈے میں 6 آتا ہے۔ محمد رضوان نے بتایا کہ میری دونوں بیٹوں کے پیدائش میں 6 کا ہندسہ آتا ہے۔
فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی
شاہین شاہ آفریدی نے اپنے نمبر سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ پہلے شرٹ کا نمبر 40 تھا مگر میری خواہش تھی کہ میری شرٹ کا نمبر 10 ہو۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے 2018 میں پی سی بی سے درخواست کی کیونکہ لالہ آفریدی میرے فیورٹ بھی ہیں۔ اب یہ نمبر میرے پاس ہے اور میں جب بھی گراؤنڈ میں ہوتا ہوں تو مجھے فخر محسوس ہوتا ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ اس نمبر کے ساتھ پاکستان کی طرف سے کھیلوں اور ملک کا نام روشن کروں۔
کرکٹر فخر زمان
اپنے نمبر سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے فخر زمان کا کہنا تھا کہ جب ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے تھے تو مختلف نمبر ملتے رہتے تھے جب اے ٹیم میں میری سلیکشن ہوئی تو مجھ سے پوچھا گیا کہ کون سا نمبر آپ کو پسند ہے۔ اس وقت 39 نمبر موجود تھا۔ انہوں نے بتایا کہ جب میں پہلی مرتبہ نیوی میں گیا تو جو میرا روم نمبر تھا وہ بھی 39 نمبر تھا۔ اس لیے میں نے وہ نمبر لے لیا۔
آل راؤنڈر شاداب خان
شاداب خان نے بتایا کہ پہلے میرا نمبر 29 تھا اب میں نے 7 نمبر لے لیا ہےکیونکہ 7 نمبر مجھے بہت پسند ہے۔ پہلے یہ نمبر سمیع بھائی کے پاس تھا۔
بلے باز شعیب ملک
پاکستان کرکٹ کے پہچان شعیب ملک کا شرٹ نمبر 18 ہے۔ ایمانداری سےبتا رہا ہوں کہ جب قومی ٹیم میری سلیکشن ہوئی تو مجھے نمبر کا زیادہ علم نہیں تھا تب مجھے 18 نمبر ملا تھا اور آج تک وہی نمبر میرے پاس ہے۔ اس نمبر کے پیچھےکوئی لمبی چوڑی کہانی نہیں ہے۔
نیو فنیشر آصف علی
نیوزی لینڈ اور انڈیا کو دھول چٹانے والے آصف علی نے بتایا ہے کہ ان کا نمبر 45 ہے۔ اس نمبر کے پیچھےکوئی کہانی نہیں ہے، پی سی بی نے نمبر دیا تھا اور وہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میں جب بھی کسی کو آٹوگراف دیتا ہوں اس پر 45 ضرور لکھتا ہوں۔
فاسٹ باؤلر حارث رؤف
پی سی بی کی جانب سے ریلیز ہونے والی ویڈیو میں حارث رؤف کا بتانا تھا کہ پی سی بی نے مجھے شرٹ نمبر 97 دیا ہے، تاہم میں نے اپنی باؤلنگ اسپیڈ کے پیش نظر 150 نمبر ڈیمانڈ کیا تھا۔