رومانیہ کے گلوکار ‘ایڈرین سینا’ کا اپنی چھٹیاں ہنزہ میں گزارنے کا اعلان

انھوں نے ٹوئٹر پر اپنی ایک مختصر ویڈیو میں انکشاف کیا کہ وہ اپنی چھٹیاں وادی ہنزہ میں گزاریں گے

رومانیہ کے گلوکار ایڈرین سینا کا پاکستان کے ساتھ رشتہ گزرتے وقت کےساتھ گہرا ہوتا جارہا ہے ، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے کرکٹ دوروں کی منسوخی کے بعد وہ پاکستان کے دفاع میں سامنے آئے تھے جبکہ وہ گذشتہ ایک سال سے پاکستان میں موجود ہیں اور ہرسطح پر پاکستان  کے مثبت امیج  کو فروغ دینے کےلئے کوششیں کررہے ہیں۔

برومانیہ  سے تعلق رکھنے والے میوزیکل بینڈ ’ایکسنٹ‘  کے لینڈ سنگر ایڈرین سینا نے حال ہی میں مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں اُنہوں نے انکشاف کیا کہ وہ اپنی چھٹیاں وادی ہنزہ میں گزاریں گے۔

مختصر ویڈیو میں انھوں نے کہا کہ ’ہیلو! میں اکسینٹ ہوں اور میں ایک بار پھر پاکستان میں وہاں کے لوگوں سے مل کر بہت خوشی محسوس کروں گا۔‘ ایڈرین سینا نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’اس بار، میں نے اپنی کچھ چھٹیاں پاکستان کی وادی ہنزہ میں گزارنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ دنیا کو دکھایا جا سکے کہ پاکستان ایک محفوظ اور خوبصورت ملک ہے۔‘

واضح رہے کہ 19 اکتوبر 2019 کو انھوں نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر اپنے مداحوں کا آگاہ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ وہ 24 نومبر کو پاکستان آرہے ہیں آخر میں اُنہوں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاتے ہوئے کہا تھا کہ ’میں اب بھی پاکستان جاؤں گا کیونکہ مجھے اپنے مداحوں سے محبت ہے۔پاکستان پہنچ کر ملک  میں ہونے والی درجنوں تقاریب میں شرکت کی انھوں نے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی جانب سے اچانک کرکٹ سیریز منسوخ کرنے پر پاکستان کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں پاکستان میں  سب سے محفوظ محسوس کرتا ہوں یہ مجھے میرے گھر جیسا لگتا ہے پاکستان غیر ملکیوں کے لئے ایک محفوظ ملک ہے۔

اس سے قبل انھوں نے  بھارت کے زخموں پر نمک پاشی کرتےہوئے سابق ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور کو لیفٹیننٹ جنرل بننے پر مبارکباد دی تھی اور ساتھ ہی ایک بار پھر ’فنٹاسٹک چائے‘ کو یاد بھی کیا ہے۔

متعلقہ تحاریر