لاہور کے واقعے کو میری خبر سے جوڑنا غلط ہے، احمد نورانی
پنجاب کے دارالحکومت میں صحافی احمد نورانی کی اہلیہ کی گاڑی پر حملہ ہوا جس میں بچے بھی موجود تھے۔
صحافی احمد نورانی کی اہلیہ کی گاڑی پر لاہور میں اس وقت حملہ ہوا جب وہ اپنے بچوں کے ہمراہ تھیں۔ نامعلوم ملزمان نے گاڑی کی ونڈ اسکرین پر ڈنڈے مارے اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے۔
کئی صحافی اور سیاسی شخصیات نے اس واقعے کو امریکہ میں مقیم احمد نورانی کی ایک خبر سے جوڑنے کی کوشش کی جس میں انہوں نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو کلپس کا حوالہ دیا۔
یہ بھی پڑھیے
احمد نورانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے میڈیا کے دوست لاہور میں ہوئے ایک واقعے کو مجھ سے اور میری حالیہ خبر سے منسوب کر رہے ہیں جو کہ جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو سے متعلق ہے۔
Many media persons and friends are connecting an incident of attack in Lahore with me and my recent story about Justice Saqib Nisar audio. This is incorrect.
I have stated many times & I reiterate that a high-powered judicial commission shud probe all allegations ag Saqib Nisar.— Ahmad Noorani (@Ahmad_Noorani) November 25, 2021
انہوں نے لکھا کہ یہ بات غلط ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میں نے پہلے بھی کئی مرتبہ کہا اور اب دوبارہ کہتا ہوں کہ ایک اعلیٰ سطح کا جوڈیشل کمیشن بنایا جائے جس میں ثاقب نثار کے خلاف تمام الزامات کی تحقیقات کی جائیں۔