کترینہ کیف اور وکی کوشل ہنی مون پر کہاں جائیں گے؟

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ نوبیاہتا جوڑی اگلے ماہ لندن میں واقع کترینہ کیف کے میکے جائے گی

بالی ووڈ اسٹارز کترینہ کیف اور وکی کوشل شادی کے بعد ہنی مون پر نہیں جائیں گے۔ البتہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ نوبیاہتا جوڑی اگلے ماہ لندن میں واقع کترینہ کیف کے میکے جائے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  کترینہ کیف اور وکی کوشل کا شادی کے فوری بعد ہنی مون پر جانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے کیونکہ شادی کے فوری بعد جوڑی کو اپنی فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

بالی ووڈ لوو برڈز نے اپنی شادی کے نشریاتی حقوق کتنے کروڑ میں فروخت کیے؟

کترینہ کیف نے اپنی شادی میں سلمان خان اور رنبیر کپور کو مدعو نہیں کیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کے فوری بعد وکی کوشل اندور میں سارہ علی خان کے ساتھ اپنی نئی فلم کی شوٹنگ میں دوبارہ مصروف ہوجائیں گے جبکہ کترینہ کیف فلم ساز سری رام راگھوان کے نئے پروجیکٹ اداکار وجے سیٹھوپتی کے مدمقابل فلم کا آغاز کریں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وکی کوشل کرسمس اور نئے سال کی  تقریبات کترینہ کے ساتھ منانے کیلیے اپنی شوٹنگ میں مختصر وقفہ لیں گے۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا نےدعویٰ کیا ہے کہ کترینہ کیف کی والدہ نے اپنے سمدھی اور سمدھن کو لندن مدعوکیا ہے ۔امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وکی کوشل بھی  اگلے برس جنوری میں اپنے سسرال جانے کاارادہ رکھتے ہیں۔

واضح ہے کہ راجستھان کے  ضلع سوائی مدھپور کے  قلع براوارا میں واقع سکس سینسز ریسورٹ میں ادکار جوڑی کی شادی کی تقریبا ت کا آغاز ہوچکا ہے۔تقریب میں اداکاری جوڑی کے رشتیداروں اور قریبی دوستوں کو مدعو کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 3 روزہ شادی کی تقریبات کا آغاز سنگیت سے ہوا جس کے بعد  جوڑے کی مہندی کی تقریب آج ہوگی جب کہ کل 9 دسمبر کو ان کی شادی اور 10 دسمبر کو کترینہ وکی کا ولیمہ ممبئی میں ہوگا۔

متعلقہ تحاریر