گندم چوری میں ملوث 40ملزمان کو گرفتار کرکے ریفرنسز دائر کیے، نیب سکھر

ڈائریکٹر جنرل نیب سکھر کا کہنا ہے سندھ میں ریکوری کے 17 ارب روپے وصول کرکے خزانے میں جمع کرائے جاچکے ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل نیب سکھر مرزا محمد عرفان بیگ نے کہا ہے کہ نیب موثر حکمت عملی اور پالیسی کے تحت کرپشن کے خاتمے کے لئے کام کررہی ہے۔ سندھ میں پیدا ہونے والی چالیس فیصد (253551 ملین میٹرک ٹن) گندم چوری ہوئی تھی۔ ہم نے کسی بھی پریشر کو خاطر میں لائے بغیر اس پر کام کیا ، 40 ملزمان کو گرفتار کر کے 17 ریفرنس دائر کئے جو زیر سماعت ہیں۔

مرزا محمد عرفان بیگ کا کہنا تھا کہ 27 ارب روپے کی ریکوری میں سے 17 ارب وصول کرکے خزانے میں جمع کرائے جبکہ مزید جلد جمع ہونگے۔ ایران سے آنے والے غیر معیاری ، اسمگل پیٹرول، ڈیزل سمیت دیگر پیٹرولیم مصنوعات پر قدغن لگایا ، جس کی وجہ سے پی ایس او کی آمدنی میں نمایاں اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیے

سکھر کا پاک کالونی پارک تزئین و آرائش کے ایک سال بعدپھر اجڑ گیا

سکھر میں ینگ نرسز ایسوسی ایشن کی اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال

سکھر ریجن میں خطیر رقم سے لگائے جانے والے تمام 873 فلٹر پلانٹ ناکارہ تھے۔ اس پر بھی کام کیا اور آج سکھر میں 112 فلٹر پلانٹ فعال ہوکر شہریوں کو فائدہ پہنچا رہے ہیں۔ خسارے میں جانے والی سیپکو میں 17ارب روپے کی ریکوری کی ہے۔ سرکولر ڈیٹ کو کم کیا گیا۔ ہمیں کسی بھی قسم کی رکاوٹ نہیں ہے، آپ کے تعاون سے اچھے انداز سے کام کررہے ہیں۔

سیمینار کا انعقاد انتہائی خوش آئند ہے۔ ڈائریکٹر نیب محمد فہیم قریشی نے سانحہ سیالکوٹ حوالے سے تصنیف کردہ خوبصورت نظم پڑہی۔ محفل کے شرکاء نے سانحہ سیالکوٹ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اسلامی، پاکستانی ثقافتی اقدار اور انسانیت کے اصولوں کے خلاف ورزی قرار دیا۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایوان صنعت وتجارت کی جانب سے’ ہمارا ایمان بدعنوانی سے پاک پاکستان‘ عنوان سے منعقدہ محفل مشاعرہ و سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایوان صنعت و تجارت کے صدر عامر علی خان غوری نے مرزا محمد عرفان بیگ کو، عرفان صمد نے ڈائریکٹر نیب محمد فہیم قریشی ، محمد دین نے ایڈمنسٹریٹر علی رضا انصاری کو سندھ کا روائتی تحفہ سندھ ٹوپی اور اجرگ جبکہ ہدیہ نعت پیش کرنے والی ملائکہ غوری کو خصوصی پر ڈی جی نیب، محسن فاروقی نے شیلڈ اور تحائف پیش کئے گئے۔

محفل مشاعرہ سے خطاب کرتے ہوئے ایوان صنعت وتجارت کے صدر عامر علی خان غوری نے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایوان صنعت و تجارت شروع سے تعمیر کردار کی سرگرمیوں میں نمایاں رہا ہے۔ کرپشن کے ناسور کو ختم کرنے کے لئے ہم سب کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہئے۔

متعلقہ تحاریر