ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: آج روایتی حریف آسٹریلیا اور انگلینڈ مدمقابل ہوں گے
دونوں ٹیموں نے میگا ایونٹ کے سپر 12 مرحلے کے دو دو میچز جیت کر چار چار پوائنٹس حاصل کررکھے ہیں۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے سپر 12 مرحلے کے اہم ترین میچ میں آج روایتی حریف انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ٹکرائیں گے۔
دونوں ررایتی حریف میگا ایونٹ میں اب تک 2 ، 2 میچز کھیل چکے ہیں اور دونوں ٹیمیں اپنے اپنے حریف کو ہرا کر پوائنٹس ٹیبل پر 4 ، 4 پوائنٹس کے ساتھ موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
نیو میچ فنشر پاکستان کی نئی پہچان آصف علی ، تجھے نہیں بھولوں گا
ٹی 20 ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز نے بنگلادیش کو 3 رنز سےشکست دے دی
ایون مورگن کی ٹیم اس وقت انٹرنیشنل مینز ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ 2021 میں دو میچز میں سے دو میں کامیابی حاصل کرچکی ہے۔
دوسری جانب انگلینڈ نے اپنی ورلڈ کپ مہم کا آغاز بھی جیت سے کیا تھا۔ انگلینڈ نے سپر 12 مرحلےکے پہلے میچ میں موجودہ T20 ورلڈ چیمپئن ویسٹ انڈیز کو چھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔
انگلینڈ نے اپنا پہلا میچ 23 اکتوبر کو دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا تھا۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ میں ویسٹ انڈیز کی ساری ٹیم 14.2 اوورز میں 55 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ جواب میں انگلینڈ نے مطلوبہ ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 9ویں اوور میں حاصل کرلیا تھا۔
انگلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کا اپنا دوسرا میچ 27 اکتوبر کو بنگلادیش کے خلاف کھیلا تھا۔ بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو ان کے سودمند ثابت نہ ہوا۔ بنگلادیش نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے اور انگلینڈ کو جیت کےلیے 125 رنز کا ہدف دیا۔
جواب میں انگلینڈ نے مطلوبہ 125 رنز کا ہدف 15وی اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
دوسری جانب آسٹریلیا نے بھی اپنی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 مہم کا آغاز بھی فاتحانہ انداز کیا۔ آسٹریلیا کی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف میدان میں اتری، آسٹریلوی کپتان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ جنوبی افریقہ نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز بنائے تھے۔
23 اکتوبر کو ابوظہبی میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے 119 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
آسٹریلیا نے اپنا دوسرا میچ 28 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف کھیلا۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ سری لنکن ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز اسکور کیے اور آسٹریلیا کو جیت کے لیے 155 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں آسٹریلیا نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے مطلوبہ ہدف 3 وکٹوں کو نقصان پر پورا کرلیا اور سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔