انگلینڈ نے 137 رنز پر لنکا ڈھا دی، 26 رنز سے فتح یاب

سری لنکن بیٹنگ لائن 19 اوورز میں 137 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ انگلینڈ سے معین علی، عادل راشد اور کرس جارڈن نے 2 2 وکٹیں لیں۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو 26 رنز سے ہرا دیا ہے۔ انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لنکن ٹیم کو 164 رنز کا ہدف دیا تھا۔

شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا انتخاب کیا۔

یہ بھی پڑھیے

انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے پچھاڑ دیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے سری لنکاکو 4 وکٹوں سے ہرا دیا

انگلش ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے۔

انگلینڈ سے جوس بٹلر نے 67 رنز پر 6 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 101 رنز بنائے۔ آئن مورگن کا اسکور 40 رنز رہا۔

سری لنکا سے ڈی سلوا نے تین جبکہ چمیرا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

سری لنکا کو اننگز کے آغاز میں ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اننگز کی تیسری بال پر نسانکا آؤٹ ہوگئے۔

سری لنکا سے ڈی سلوا 34 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ راجہ پکسا نے 26، شناکا نے 26 اور اسالنکا نے 21 رنز کی اننگز کھیلی۔

پوری سری لنکن بیٹنگ لائن 19 اوورز میں 137 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ انگلینڈ سے معین علی، عادل راشد اور کرس جارڈن نے 2 2 وکٹیں لیں جبکہ کرس ووکس اور لونگ اسٹون ایک ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ انگلینڈ کے جوس بٹلر کو ملا جنہوں نے شاندار سنچری اسکور کی تھی۔

متعلقہ تحاریر