حکومت کا پیٹرول کے بعد عوام پر بجلی گرانے کا پروگرام طے

نیپرا حکام کے مطابق بجلی مہنگے ہونے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین پر ہو گا۔

بجلی کی بنیادی قیمت میں اضافے کی راہ ہموار ہوگئی کیونکہ  نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کے حکومتی فیصلے کی توثیق کر دی ہے۔

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق گھریلو صارفین کے لئے بجلی 1 روپے 68 پیسے، کمرشل اور صنعتی صارفین کے لئے بجلی 1 روپے 39 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

آٹا، چینی اور پیٹرول کے بعد دودھ کی قیمت میں بھی 10 روپے اضافے کی تیاری

ریلوے اور جی پی اوز کے درمیان ریزرویشن سینٹر قائم کرنے کا معاہدہ طے

نیپرا کی جانب جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ماہانہ 200 یونٹ تک کے صارفین پر اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا۔

نیپرا فیصلے کے مطابق الیکٹریسٹی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم نومبر 2021 سے ہوگا۔ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے لئے ہے۔

نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافے سے حکومت کو سالانہ 135 ارب روپے حاصل ہوں گے۔ عوام اس ماہ پٹرول مہنگا ہونے اور چینی 150 روپے کلو تک پہنچنے پر پہلے ہی نالاں ہیں۔

متعلقہ تحاریر