فیروز خان اصل زندگی میں بھی ہیرو نکلے

فضائی سفر کے دوران جہاز میں نشست تلاش کرنے والی ایک خاتون کے چھوٹے بچے کو فیروز نے گود میں تھام لیا۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے سب کے دل جیت لیے، دیوا میگزین نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے فیروز کی ویڈیو جاری کر دی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فیروز خان ہوائی جہاز میں ایک بچے کو گود میں لیے کھڑے ہیں، ویڈیو بنانے والا شخص فیروز کو مخاطب کر کے پوچھتا ہے کہ یہ بچہ کس کا ہے؟

فیروز جواب دیتے ہیں کہ یہ ایک مسافر کا بچہ ہے، میں ان کی مدد کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیے

شاہینوں کی شکست دینے کے بعد دل جیتنے نمیبین ڈریسنگ روم آمد

ماروی سرمد کی وجہ سے انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا، فیروز خان

ویڈیو میں خاتون کو دیکھا جاسکتا ہے جو کہ ایک بچی کو گود میں لیے اپنی نشست تلاش کر رہی ہیں جبکہ اداکار فیروز خان نے اُن کا بچہ اپنی گود میں اٹھا رکھا ہے۔

دیوا میگزین نے لکھا کہ یہ ہے ہمارا اصل ہیرو۔ انسٹاگرام پر ویڈیو کو ایک دن میں 4 لاکھ 94 ہزار سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

ہمارے عام شہریوں کے لیے بھی اس میں سبق ہے کہ جب کبھی ایسا موقع ہو کہ آٌپ کسی کی مدد کرسکیں تو ضرور کریں۔

فیروز خان اتنے بڑے اسٹار بننے کے باوجود بہت عجز و انکسار والے شخص ہیں، عام شہریوں کو بھی چاہیے کہ دوسروں کے بچوں کے رونے دھونے کی آواز سے گھبرانے اور چڑنے کے بجائے ان کی مدد کرنے کی کوشش کیا کریں۔

متعلقہ تحاریر