حکومت پنجاب کا ایک اور احسن قدم، لاہور عجائب گھر میں سکھ گیلری قائم

گیلری کے قیام کی تقریب میں شریک غیرملکی افراد نے لاہور عجائب گھر انتظامیہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

بابا گورونانک کے 552ویں یوم پیدائش کے موقع پر لاہور عجائب گھر میں نئی سکھ گیلری کا قیام عمل میں لے آیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر لاہور میوزیم اعجاز احمد منہاس نے نئی سکھ گیلری کا افتتاح کیا، گیلری میں سکھ نوادرات دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

یہ بھی پڑھیے

بابا گرو نانک کا جنم دن ، الحمراء آرٹس کونسل میں تصویری مقابلے کا انعقاد

لاہور میں اسموگ کا راج، ہائی کورٹ کا دفاتر میں حاضری 50 فیصد کرنے کا حکم

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٓٹر لاہور عجائب گھر اعجاز احمد منہاس کا کہنا تھا کہ لاہور عجائب گھر تہذیب و ثقافت کو محفوظ بناکر اگلی نسلوں تک منتقل کرنے میں اہم کردار نبھا رہا ہے۔

اعجاز احمد منہاس کا کہنا تھا کہ سکھ گیلری کا قیام لاہور عجائب گھر کی بڑی کامیابی ہے،اس میں سکھ مذہب کے نایاب،تاریخی اشیاء رکھی گئی ہیں۔

ڈائریکٹر عجائب گھر کا مزید کہنا تھا کہ لاہور میوزیم ایسے اقدام سے بین المذاہب رواداری، تحمل و برداشت کے جذبات کو فروغ دے رہا ہے۔

سکھ گیلری کے قیام کے موقع پر سکھ مذہب سے تعلق رکھنے والوں سمیت غیر ملکوں کی بھرپور شرکت کی اور لاہور عجائب گھر کی انتظامیہ کے احسن اقدام کی خوب تعریف کی۔

گیلری کے قیام کی تقریب میں شریک غیرملکی افراد نے لاہور عجائب گھر انتظامیہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ تحاریر