ملک بھر میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں ریکارڈ کمی
فی کلو ایل پی جی 202 روپے میں دستیاب ہوگی، شہری بڑے ریلیف پر خوش ہوگئے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔
پاکستان بھر میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں بڑی کمی کر دی گئی، شہریوں نے ریلیف ملنے پر سکھ کا سانس لیا۔ ملک میں قدرتی مائع گیس کی فی کلو قیمت 14 روپے 32 پیسے کم ہو گئی ہے۔
نئی قیمت 202 روپے فی کلو ہوگی، 11.8 کلو کے گھریلو سیلنڈر کی نئی قیمت 2390 روپے مقرر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
سوشل میڈیا پر مہنگائی سے متعلق پول, احسن اقبال کو لینے کے دینے پڑ گئے
امریکہ میں مہنگائی کا30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، پی ٹی آئی وزراء کا حکومتی پالیسی کا دفاع
نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر سے ہو گا۔ اس سے قبل ایل پی جی کی قیمت 217 روپے فی کلو تھی۔
پرانی قیمت کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو استعمال کا سیلنڈر 2559 روپے میں پڑتا تھا، جو کہ اب 2390 روپے میں ملا کرے گا۔
نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد سے گھریلو سیلنڈر کی قیمت میں 169 روپے کی کمی ہو گی۔
دوسری طرف حکومت نے اگلے 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول 145 روپے 82 پیسے فی لیٹر پر فروخت ہو گا۔
وزارت خزانہ کا مزید کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت بھی 142 روپے 62 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھی جائے گی۔









