اوپن مارکیٹ ڈالر اونچی اڑان: بیرونی قرضوں پر مزید 2550 ارب روپے بوجھ بڑھ گیا

انٹر بینک میں ڈالر مزید 10 پیسے مہنگا ہو کر 177 روپے 98 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30 پیسے اضافے سے 181 روپے 30 پیسے کا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی کرنسی مارکیٹ ڈالر کی اونچی اڑان جاری اور دن کا اختتام انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے اضافے سے 177.98 روپے پر بند ہوا۔

یہ بھی پڑھیے

بھارت میں بھی مہنگائی آسمان پر پہنچ گئی، شرح 14اعشاریہ 2 فیصد ہوگئی

نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود1فیصد اضافے کےبعد 9.75 فیصد ہوگئی

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید 30 پیسے اضافے سے 181.30 روپے پر بند ہوا۔ یکم جولائی سے ڈالر کی قدر میں 13 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ریکارڈ کے مطابق جولائی سے آج تک اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 23.30 روپے اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے بیرونی قرضوں میں 2550 ارب روپے کا مزید بوجھ بڑھ گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر