کینیڈین ہائی کمشنر نے چترال کو ‘جنت کا حصہ’ قرار دے دیا
وینڈی گلمر کا کہنا ہے کہ چترال کی عوام اور انتظامیہ کی مہمان نوازی ایک پرلطف تجربہ تھا۔

پاکستان میں کینیڈین خاتون ہائی کمشنر وینڈی گلمر کا کہنا ہے کہ شمالی علاقے چترال میں گزارا ہوا ایک ہفتہ ان کی زندگی کا بہترین وقت تھا۔ اُن کے مطابق ’چترال کی سیاحتی انتظامیہ کے بہترین کام پر ان مداح ہوگئی ہوں۔‘ وینڈی گلمر نے اپنے پیغام میں چترال کو خوبصورت پاکستان سے تشبیہ دی ہے۔
کینیڈین ہائی کمشنر وینڈی گلمر نے اپنے ایک تازہ ٹوئٹ میں چترالی عوام اور انتظامیہ کی جانب سے بہترین مہمان نوازی پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ہے۔
اپنے پیغام میں ہائی کمشنر نے کہا کہ ‘سخت سردی کے موسم میں چترال کے پہاڑ پر لڑکیوں اور لڑکوں کے ساتھ ہاکی کھیل کر انہیں بہت خوشی محسوس ہوئی۔’
What an amazing week in the winter paradise of #Chitral: playing 🏒 #hockey with girls and boys, learning about the fragile 🏔 environment, and promoting #ResponsibleTourism. And I got to hike with the young women of Upper Chitral! #BeautifulPakistan #KPTourism pic.twitter.com/Ghu2CjnZAU
— Wendy Gilmour (@gilmour_wendy) February 1, 2021
اُن کا کہنا ہے کہ چترال میں سردی کا موسم جنت کا نظارہ پیش کررہا تھا اور یہ اُن کے لیے بہت ہی حیران کن تھا۔
کینیڈین ہائی کمشنر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ان کے ذہن میں تھا کہ چترال کا ماحول خراب ہوگا لیکن ان کا تجربہ اس کے برعکس نکلا۔ یہاں کے سیاحتی ادارے نے ذمہ داری سے تمام ماحول کو خوبصورت بنانے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی۔
چترالی خواتین کے بارے میں وینڈی گلمر کا کہنا ہے کہ ’مجھے خوشی محسوس ہوئی کہ اپر چترال کی خواتین بھی بھرپور جذبے سے مختلف کھیلوں میں حصہ لیتی ہیں اور یہاں خواتین کو گھومنے پھرنے کی مکمل آزادی ہے۔‘
اُنہوں نے چترال میں اپنے سفر کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔ ایک تصویر میں وہ چترالی خواتین کے ساتھ ایک پہاڑی کی چوٹی پر بیٹھی ہوئی مسکرا رہی ہیں۔ دیگر تصاویر میں ہائی کمشنر ہاکی کے کھیل سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔ جبکہ ایک تصویر میں وہ مختلف اسکولوں کے بچوں کے درمیان کھڑی ہیں اور چترال میں دی جانے والی تعلیم سے متعلق معلومات حاصل کررہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
ٹوئٹر اکاؤنٹ استعمال کرنے والے ایک صارف محمد حشام نے چترال میں کھیلوں کی تعریف کرنے پر وینڈی گلمر کا شکریہ ادا کیا ہے۔ محمد حشام نے لکھا کہ ‘پاکستان اور کینیڈا کے درمیان کھیلوں کو چترال میں فروغ دینے کی یہ ابتدا ہے۔’
A big thank you to her Excellency Miss Wendy Gilmour for supporting winter sports activities in #Chitral and for attending the Hindukush Sports Festival at Madaklasht. This will be the start of a new chapter in the Pak-Canada relationship to promote winter sports Pakistan. https://t.co/glntITgsSU
— Mohammad Hasham Ul Mulk (@hashamulk) February 2, 2021
ایک صارف نے ٹوئٹ لکھا کہ ‘ہم آپ کو اپر چترال میں بھی دیکھنا چاہتے ہیں۔’
Great to see, upper chitral needs a lot
— Karim Shah Nizari (@shahnizari) February 1, 2021
ٹوئٹر کے ایک صارف زہرن نے پوچھا کہ ‘کیا آپ پہاڑی بکرے مارخور دیکھنے کے لیے گئی تھیں؟’
Someone had a blast 😎 Did you go to see the mountain goat Markhor?
— Zahran CR (@ZahranCR) February 1, 2021









