اسرائیل میں زخمی کچھوؤں کو بچانے اور ساحل کی صفائی کی کوشش

اسرائیل اپنے ساحلوں کی صفائی اور زخمی کچھوؤں کو بچانے کے لیے ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے کوششیں کر رہا ہے۔ یہ کوششیں بحیرہ روم میں ٹار کی وجہ سے پیدا ہونے والی آلودگی کے سد باب کے لیے کی جارہی ہیں۔

حُکام نے اسرائیل کے کسی بھی ساحل پر سن باتھ لینے پر پابندی لگائی ہوئی ہے اور ٹار کی صفائی کا کام جاری ہے۔ اسرائیل کے ساحلوں پر سیکڑوں درجن ٹن ٹار 160 کلومیٹر طویل ساحل پر جمع ہو گیا ہے۔

اسرائیل میں کچھوں کے بچاؤ کے ادارے کا کہناہے کہ تیل کے رساؤ کی وجہ سے زخمی ہونے والے کئی کچھوؤں کو بچایا گیا ہے جن کے جسموں پر ٹار جما ہوا تھا۔

نیوز 360 نے اِس موضوع پر ایک ڈجیٹل ویڈیو بنائی ہے۔

یہ بھی دیکھیے

بارسلونا کے 4 ساحلوں پر تمباکو نوشی پر پابندی

متعلقہ تحاریر