فلم پٹھان نے 313 کروڑ روپے کمالیے، شاہ رخ خان کی پرستاروں سے چٹ چیٹ
فلم نے بھارت میں 201 کروڑ اور بیرون ملک 112کروڑ روپے کمائے،3 دن میں 300 کروڑ کا سنگ میل عبور کرنے والی پہلی بھارتی فلم بن گئی۔ فلم کی کامیابی پر ایسے ہی خوش ہورہا ہوں جیسے ایک باپ اپنے بیٹے کی تعریف ہوتے دیکھ کر خوش ہوتا ہے، شاہ رخ خان
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کی فلم پٹھان نے بالی ووڈ کی تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔فلم نے صرف 3 دن میں دنیا بھر سے 313 کروڑ روپے کمالیے۔
شاہ رخ خان اپنی نئی فلم پٹھان کی تاریخی کامیابی کی خوشی میں ٹوئٹر پر صارفین کےسوالات کےدلچسپ جوابات دیے۔
یہ بھی پڑھیے
پٹھان نے 2 دن میں دنیا بھر سے 219 کروڑ روپے کماکر تمام ریکارڈ پاش پاش کردیے
ہندو انتہاپسند فلم پٹھان کی مخالفت میں توہین رسالت پر اتر آئے
شاہ رخ خان نے فلم پٹھان کی کامیابی کی خوشی میں ٹوئٹر پر #AskSRKسیشن کا اہتمام کیا ۔صارفین نے فلم کی کامیابی پر کنگ خان سے ان کے تاثرات معلوم کیے ۔
I don’t know how but he said papa it’s all Karma. So I believe it. https://t.co/kIG6InIpGa
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) January 28, 2023
ایک صارف نےسوال کیا کہ پٹھان دیکھنے کے بعد ابرام کاکیا ردعمل تھا؟شاہ رخ خان نے کہاکہ”میں نہیں جانتا لیکن اس نے کہا کہ پاپا یہ مکافات عمل ہے تو میں نے یقین کرلیا“۔
As happy as a father is when he sees his child being appreciated. #Pathaan https://t.co/ubsGhwCEJ5
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) January 28, 2023
ایک صارف نے سوال کیا کہ آپ 3 دن سے کیسا محسوس کررہے ہیں؟شاہ رخ خان نے کہاکہ”ویسے ہی خوش ہورہا ہوں جیسے ایک باپ اپنے بیٹے کی تعریف ہوتے دیکھ کر خوش ہوتا ہے“۔
Ha ha lagta hai ab gaon waapis chala jaaoon!! https://t.co/3fHlaylCZR
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) January 28, 2023
ایک صارف نے سوال کیا کہ یہ ریکارڈز دیکھنے کےبعد آپ کو کیسا لگ رہا ہے؟کنگ خان نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ”لگتاہے اب گاؤں واپس چلا جاؤں“۔
Bhai abhi toh saalon baad theatre mein ghusa hoon….thodi der andar hi rahunga!!#Pathaan https://t.co/6sVQz6FGzG
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) January 28, 2023
ایک پرستار نے سوال کیا کہ سر آپ باہر کب آؤ گے؟4 سال بعد بڑے پردے پر واپس آنے والے اداکار نے کہاکہ بھائی ابھی تو سالوں بعد تھیٹر میں گھسا ہوں، تھوڑی دیر اندر ہی رہوں گا“۔
Bhai jitna kar saka kar diya na…ab jaan loge bacche ki kya!!! #Pathaan https://t.co/X2hqXeZlF1
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) January 28, 2023
ایک مداح نے فلم دیکھنے کے بعد تبصرہ کیا کہ سر ٹرین والے منظر میں چھیاں چھیاں والا ڈانس بھی کردیتے سلمان سر کے ساتھ۔ شاہ رخ خان بولے”بھائی جتنا کرسکا کردیانا، اب جان لوگے بچے کی کیا؟
Salman bhai is…woh kya kehte hain aaj kal…young log…haan….GOAT. ( greatest of all time ) #Pathaan https://t.co/91HJy8UZxU
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) January 28, 2023
ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ سر پٹھان تو ہٹ ہوگئی لیکن آپ باکس آفس پر سلمان خان کا مقابلہ نہیں کرپاؤگے۔شاہ رخ خان نے کہاکہ”سلمان بھائی وہ ہیں، وہ کیا کہتے ہیں آج کل جوان لوگ،ہاں ، ہر دور کے عظیم“۔
دریں اثنا فلم پٹھان کی چھپڑ پھاڑ کمائی کا سلسلہ جاری ہے۔فلم نے مسلسل تیسرے روز بھی دنیا بھر سے 100کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا ہے۔بالی ووڈ کے تجارتی تجزیہ کار ترن آدرش کے مطابق فلم پٹھان دنیا بھر سے 313 کروڑ روپے کمانےمیں کامیاب ہوگئی ہے۔
‘PATHAAN’: ₹ 313 CR WORLDWIDE *GROSS* IN 3 DAYS… #Pathaan is the FASTEST #Hindi film to breach ₹ 300 cr mark [GROSS] in *3 days*…
WORLDWIDE [#India + #Overseas] *Gross* BOC… *3 days*…
⭐️ #India: ₹ 201 cr
⭐️ #Overseas: ₹ 112 cr
⭐️ Worldwide Total *GROSS*: ₹ 313 cr
🔥🔥🔥 pic.twitter.com/caFDbR4q3q— taran adarsh (@taran_adarsh) January 28, 2023
ترن آدرش نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ فلم پٹھان 3 دن میں دنیا بھر سے 313 کروڑ روپے کمانے کے بعد 300 کروڑ کا سنگ میل عبور کرنے والی تیز ترین بھارتی فلم بن گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ فلم نے اب تک انڈیا میں 201کروڑ جبکہ بیرون ملک 112کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔