لورالائی کے یوٹیلیٹی اسٹورز میں سرکاری آٹا مارکیٹ پرائس پر بکنے لگا

اسسٹنٹ کمشنر  لورالائی ظہور احمد بلوچ نے دوران کارروائی  تین مختلف یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین کے خلاف  کارروائیاں کی اور تین افراد پر جرمانہ عائد کرکے جیل بھیج دیا ہے، ملزمان سرکاری آٹا مختلف تھیلوں میں پیک کرکے  مارکیٹ پرائس پر فروخت کرنے میں ملوث تھے

اسسٹنٹ کمشنر لورالائی ظہور احمد بلوچ نے سرکاری نرخوں کی بجائے مارکیٹ نرخ پر اشیائے خور و نوش  کی فروخت پر شہر کے یوٹیلیٹی اسٹورز کے خلاف کارروائیاں شروع کردی ہیں۔

کمشنر لورالائی محمد گل خلجی اور ڈپٹی کمشنرعتیق الرحمن شاہوانی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ظہور احمد بلوچ نے مہنگی اشیاء فروخت پر یوٹیلیٹی اسٹورز کے خلاف کارروائیاں آغاز کردیا۔

یہ بھی پڑھیے

سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا صوبے میں نوکریوں کے فروخت کا انکشاف

 اسسٹنٹ کمشنر لورالائی ظہور احمد بلوچ نے نثار کالونی میں واقعہ یوٹیلیٹی اسٹور میں کارروائی کی اور اسٹور کو سیل کردیا۔ مذکورہ اسٹور سرکاری نرخ کی بجائے مارکیٹ نرخ وصول کررہا تھا۔

اسسٹنٹ کمشنر لورالائی ظہور احمد بلوچ نے دوران کارروائی  تین مختلف یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین کے خلاف کارروائیاں کی اور تین افراد پر جرمانہ عائد کرکے جیل بھیج دیا ہے ۔

حکام کےمطابق مذکورہ افراد آٹا سرکاری نرخ کے بجائے دوسری تھیلوں میں پیک کرکے مارکیٹ میں فروخت کرنے میں ملوث تھے جس پر کارروائی عمل میں لائی گئی ۔

متعلقہ تحاریر