برازیلین ناول نگار اور نغمہ نگار پاؤلو کوئہلو بھی کنگ خان کے پرستار نکلے
پاؤلوکوئہلو نے شاہ رخ خان کو بادشاہ، لیجنڈ، دوست اور اس سب سے بڑھ کرعظیم اداکار قرار دیدیا، مغربی صارفین کو شاہ رخ کی فلم دیکھنے کا بھی مشورہ دیدیا، شاہ رخ خان کی فلم پٹھان 9 دن میں 700 کروڑ کا سنگ میل عبور کرلیا

بالی ووڈ کی تاریخ کی کامیاب ترین فلم پٹھان نے کنگ خان کی مقبولیت کو چار چاند لگادیے ہیں۔کیا اپنے کیا پرائے سب شاہ رخ خان کی صلاحیتوں کے گن گارہے ہیں۔
معروف برازیلین ناول نگار اور نغمہ نگار پاؤلو کوئہلو بھی کنگ خان کے پرستار نکلے۔عالمی شہرت یافتہ مصنف نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شاہ رخ خان کی اپنی رہائشگاہ ’منت‘کی گیلری میں کھڑے ہوکر پرستاروں سے اظہار تشکر کرنے کی وڈیو شیئر کردی۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستان مخالف بھارتی فلم پٹھان کی ڈی ایچ اے کراچی میں غیرقانونی نمائش کا انکشاف
فلم کتنے ہی کروڑ کمالے شائقین کی خوشی سے بڑا کوئی انعام نہیں، شاہ رخ خان
پاؤلو کوئہلو نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ بادشاہ،لیجنڈ،دوست لیکن اس سب سے بڑھ کرعظیم اداکار۔ناول نگار نے مغرب میں شاہ رخ خان سے ناآشنا افراد کو ان کی ایک فلم دیکھنے کا مشورہ بھی دیدیا۔
King. Legend . Friend. But above all
GREAT ACTOR
( for those who don’t know him in the West, I strongly suggest “My name is Khan- and I am not a terrorist”) https://t.co/fka54F1ycc
— Paulo Coelho (@paulocoelho) February 2, 2023
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے مزید لکھاکہ”مغرب میں جولوگ انہیں(شاہ رخ خان کو) نہیں جانتے ، میں انہیں سختی سے تجویز کروں گا کہ”میرا نام خان ہےاور میں دہشت گرد نہیں ہوں“ ضرور دیکھیں۔
You are always too kind my friend. Let us meet up sooner than soon!! Bless you https://t.co/7jLTJ4I8ec
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) February 3, 2023
شاہ رخ خان نے پاؤلو کوئہلو کا شکریہ اداکرتے ہوئے لکھاکہ ”تم ہمیشہ بہت مہربان رہے ہو میرے دوست۔ چلو جلد سے جلد ملتے ہیں“۔
خیال رہے کہ صرف پاؤلو کوئہلو ہی کنگ خان کے مداح نہیں ہیں بلکہ شاہ رخ خان بھی ان کے مداح ہیں اور ان کے ناول پڑھتے رہے ہیں۔
When a great man praises another great man 💖🙌🏻🙏🏻 https://t.co/KaMpCQyTWx pic.twitter.com/U8vALk6vJz
— Hengame-Fan Acc. (@Hengame_Hmt) February 2, 2023
واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان باکس آفس پر ناقابل فراموش کامیابیاں سمیٹ رہی ہےاور اس کی شہرت کم ہونے کا نام نہیں لے رہی۔ تجارتی تجزیہ کار رمیش بالا کے مطابق ریلیز کے نویں دن پٹھان نے دنیا بھر کے باکس آفس پر 700 کروڑ روپے کا ہندسہ عبورکرلیا،فلم اپنی دوسری جمعرات کو 15 سے 16 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب رہی۔
#Pathaan crosses ₹ 700 Crs at the WW Box office in 9 days.. 🔥
— Ramesh Bala (@rameshlaus) February 3, 2023
فلم نے گزشتہ بدھ کو 57 کروڑ روپے کے ساتھ بھارتی باکس آفس پر شاندار آغاز کیا تھا۔ چونکہ یہ فلم ہفتے کے وسط میں ریلیز ہوئی تھی، اس لیے اس نے 5 دن کے طویل ویک اینڈ کا لطف اٹھایا اور5دن میں دنیا بھر میں 500 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرنے میں کامیاب رہی۔ اس کامیابی نے فلم کو ہندی سنیما کی تاریخ میں اختتام ہفتہ پرسب سے زیادہ کمائی کرنے والا بنا دیا۔
سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم پٹھان اب تک کے جی ایف 2 اور باہوبلی2 کے ہندی ڈب ورژن کی گھریلوآمدنی کا ریکارڈ توڑ چکی ہے جبکہ امید ہے آج یہ فلم عامر خان کی فلم دنگل کا بھارت میں آمدنی کا 387.38کروڑ کا ریکارڈ توڑ دے گی ۔