شاہ رخ خان کا فلم پٹھان دیکھنے والی اپنی پہلی ہیروئن سے دلچسپ مکالمہ وائرل
1989میں ٹی وی سیریز’سرکس‘میں شاہ رخ خان کی ہیروئن کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ رینو کا سہانے گزشتہ روز اپنے شوہر اداکار و مصنف آشو توش رانا کے ساتھ فلم پٹھان دیکھنے کے لیے جاتے ہوئے تصاویر ٹوئٹ کی تھی۔

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنی فلم پٹھان دیکھنے والی اپنی پہلی ہیروئن سے دلچسپ مکالمہ کیا ہے جو سوشل میڈیا پروائرل ہوگیا ہے۔
1989میں ٹی وی سیریز’سرکس‘میں شاہ رخ خان کی ہیروئن کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ رینو کا سہانے گزشتہ روز اپنے شوہر اداکار و مصنف آشو توش رانا کے ساتھ فلم پٹھان دیکھنے کے لیے جاتے ہوئے تصاویر ٹوئٹ کی تھی۔
یہ بھی پڑھیے
برازیلین ناول نگار اور نغمہ نگار پاؤلو کوئہلو بھی کنگ خان کے پرستار نکلے
پاکستان مخالف بھارتی فلم پٹھان کی ڈی ایچ اے کراچی میں غیرقانونی نمائش کا انکشاف
آشوتوش رانا نے فلم پٹھا ن میں بھارتی خفیہ ایجنسی”را “کے جوائنٹ سیکریٹری کرنل لتھرا کا اہم کردار اداکیا ہے۔اداکارہ رینوکاسہانے نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ” آخر کار میں کرنل لتھرا کے ہمراہ پٹھان فلم دیکھنے جارہی ہوں، موسم بالکل ٹھیک ہے، کرسی کی پیٹی باندھ لی ہے“ ۔
Col Luthraji ko bataya aapne ki aap meri pehli heroine hain!! Or should we keep it a Top Secret otherwise he may fire me from the agency!!! https://t.co/GsCj5h0vC2
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) February 5, 2023
شاہ رخ خان نے رینوکا کے ٹوئٹ پرتبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ”لتھرا جی کو بتایا آپ نے کہ آپ میری پہلی ہیروئن ہیں یا ہمیں یہ خفیہ راز رکھنا چاہیے؟ ورنہ وہ مجھے ایجنسی سے نکال دیں گے“۔
Hahaha unsey koi baat chhupti kahaan hai? Aaphi ne unhe antaryaami kahaa hai 😃 aur chaahey jo ho jaaye, woh aapko fire nahi kar saktey kyunki jo kaam aap kartey hain woah koi aur nahi kar saktaa 🤗🙏🏾 https://t.co/D3JitHzCzg
— Renuka Shahane (@renukash) February 5, 2023
اداکارہ نے شاہ رخ کی ٹوئٹ کا جواب دیا اور قہقہہ لگاتے ہوئے کہا ان سے کوئی بات چھپتی کہاں ہے؟ آپ ہی نے انہیں انتریامی کہا ہے اور چاہے جو ہوجائے، وہ آپ کو فائر نہیں کرسکتے کیونکہ جو کام آپ کرتے ہیں وہ کوئی اور نہیں کرتا“۔









