حازم بنگوار کی ہم جنس پرست اور ٹرانسجینڈر ہونے کی بھرپور تردید

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے اسسٹنٹ کمشنر حازم بنگوار نے کہا ہے کہ ہم جنس پرست ہوں نہ ہی ٹرانجینڈر، میں ایک مرد ہوں مگر مجھے خواجہ سراء اور عورت کہہ کر ان لیبلز کو توہین کے طور پر استعمال بند کیا جائے، عورتیں اور خواجہ سراء بھی قابل احترام ہیں

کراچی کےعلاقے نارتھ ناظم آباد کے اسسٹنٹ کمشنر حازم بنگوار نے ہم جنس پرست اور ٹرانس جینڈر ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان لیبلز کو توہین کے طور پر استعمال کرنا بند کریں۔

نارتھ ناظم آباد کے اسسٹنٹ کمشنر حازم بنگوار نے اس بات کی تردید کی ہے کہ وہ ٹرانس جینڈر یا خاتون ہیں ۔انہوں نے سوشل میڈیا صارفین سے کہا ہے کہ ان لیبلز کو توہین کے طور پر استعمال کرنا بند کریں۔

یہ بھی پڑھیے

پہلی پاکستانی ٹرانسجینڈر سارو عمران لندن سے پی ایچ ڈی کریں گی

صحافی رائے ثاقب کھرل نے اپنے ٹویٹر ہینڈل سے حازم بنگوار کا وڈیو بیان شیئر کیا جس میں انہوں نے اپنے ٹرانسجینڈرہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان لیبلز کو  توہین کے طور پر استعمال کرنا بند کریں۔

حازم نے اپنےبیان میں کہا ہے کہ مجھے ٹرانسجینڈر کہنے والوں کو بتادو کہ میں ٹرانس جینڈر نہیں ہوں، میں مرد ہوں۔ میں عورت بھی  نہیں ہوں تاہم، یہ قیاس آرائیاں قدرے ناگوار  ہیں۔

نارتھ ناظم کے اے سی نے کہا کہ مجھے  ٹرانسجینڈر یا خاتون کہنے والے دراصل ان جملوں کو توہین کے طور پر استعمال کررہے تھےجو اکثر ماؤں، بہنوں، کام کرنے والی خواتین کی ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ وہ اس دقیانوسی تصور کو مسلسل تقویت دے رہے ہیں کہ عورت ہونا برا ہے۔ میں عورت نہیں ہوں، اس لیے اس کا مجھ پر ذاتی اثر نہیں پڑتالیکن آپ کیا فروغ دے رہے ہیں؟ ۔

حازم کا کہنا تھا کہ کیا عورت ہونا برا ہے؟ یا تیسری جنس ہونا برا ہے؟ جو کہ سراسر ناانصافی ہے۔ اور میں کہوں گا کہ یہ ناگوار ہے۔ میں خواتین اور ٹرانس جینڈر کمیونٹی کی طرف سے ناراض محسوس کرتا ہوں۔

سوشل میڈیا پر حازم کی ہم جنس افراد کے پرچم کے ساتھ شیئرکی جانے والی تصاویر کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ تمام پوسٹ جعلی اور جھوٹ پر مبنی ہیں ،میں نے کبھی ایسی پوسٹ شیئر نہیں کیں۔

یہ بھی پڑھیے

سوشل میڈیا پر ہاظم بھنگوار کے چرچہ ، کون ہے یہ نوجوان اسسٹنٹ کمشنر؟

اسسٹنٹ کمشنرنارتھ ناظم آباد حازم نے کہا کہ ہم جنس پرستی سے متعلق انہوں نے کہا کہ کچھ غلط فہمیاں ہیں جنہیں میں دور کرنا چاہتا ہوں۔ میں نے کبھی کوئی رنگین جھنڈا(ہم جنس پرست) نہیں اٹھایا۔

ان کا کہنا تھا کہ کبھی ہم جنس پرستوں کے پرچم کے ساتھ کوئی تصویر شیئر نہیں کی نہ اے کبھی تھاما ہے  ۔ یہ جعلی ہے،اس کوئی کوئی سچ نہیں ہے۔ میں نے خود کو کبھی کسی تنظیم سے منسلک نہیں کیا۔

متعلقہ تحاریر