ایم کیو ایم کا 12 فروری کو بلدیاتی انتخابات کیخلاف فوارہ چوک میں دھرنے کا اعلان

بلدیاتی انتخابات کےلیے دستبردار ہوئے تھے اب اس کےلیے دست و گریبان ہونا ہے، خالد مقبول صدیقی نے قومی اسمبلی کی 13 نشستوں پر ضمنی الیکشن لڑنے کا بھی اعلان کردیا

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے بلدیاتی انتخابات کیخلاف 12 فروری کو فوارہ چوک میں  دھرنے کا اعلان  کردیا۔

ایم کیوایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کےلیے دستبردار ہوئے تھے اب اس کےلیے دست و گریبان ہونا ہے۔ بلدیاتی انتخابات میں دستبردار ہو کر بتا دیا کہ کون خود جیت کر شہر کو ہرانا چاہتا ہے، پیپلز پارٹی نے تسلیم کیا کہ 53 یوسی کم ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

سندھ اسمبلی میں ایک ہی خاندان کے 5افراد کو گریڈ 20میں بھرتی کیے جانے کا انکشاف

کراچی کے بلدیاتی الیکشن میں کم ٹرن آؤٹ کی وجہ کیا بنی؟

اتوار کو کراچی میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کراچی میں قومی اسمبلی کی 12 نشستوں پر ضمنی الیکشن میں حصہ لینے  کا اعلان اور جیتنے کا دعویٰ بھی کردیا۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ 162023 ایم کیو ایم کا سال ہے،  مارچ کو 9 سیٹیں جیت کر 18مارچ کے یوم تاسیس میں جشن منائیں گے، ہم نے کہا تھا 16 سیٹیں تمہارا باپ بھی دے گا۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ   اگلے اتوار کو بہادر آباد مرکز فوارہ چوک پر شفٹ کردیں گے ،   ایک ہفتے میں کارکنان تیاری کریں گے، اگلے اتوار سے فوارہ چوک پر کراچی کا مقدمہ لڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جو وعدہ آپ نے اجداد سے کیا تھا اسے پورا کرنے کا وقت آگیا ہے۔پاکستان  اپنے مقدر کے موڑ پر ہے، کوئی فیصلہ کرنے والا نہیں۔ معیشت سیاست کو لے کر ڈوب جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی پاکستان کی جانب قدم بڑھا رہی ہے۔ پشاور میں جو کچھ ہوا اس کے بعد فیصلے کرنا ہوں گے۔ ریاست کو بچانے کےلیے اے پی سی ہو رہی ہے تمام سیاسی جماعتیں مل کر بڑے فیصلے کریں۔

انہوں نے کہا کہ دھرنا استحکام پاکستان کےلیے دے رہے ہیں۔ پاکستان نے کشمیر کا مقدمہ اچھا نہیں لڑا ۔ بھارت مذہبی جنونی کو 10 سال سے حکمران بنا رہا ہے۔ پاکستانی عوام نے کبھی بھی کسی مذہبی تنظیم کو اقتدار نہیں دیا۔

متعلقہ تحاریر