شہباز گل پارٹی رہنماؤں سے نالاں ، پی ٹی آئی چھوڑنے کی تردید کردی
لاہور ہائیکورٹ نے شہبازگل کی عبوری ضمانت میں 13 فروری تک توسیع کردی، پی ٹی آئی رہنما کیخلاف سندھ اور بلوچستان میں مزید 2 مقدمات سامنے آگئے

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے پارٹی کی مقامی قیادت سے پیشی پر اظہار یکجہتی کیلیے عدالت نہ آنے کا شکوہ کرڈالا تاہم پارٹی چھوڑنے کی خبروں کو جھوٹ قرار دےد یا۔
لاہور ہائیکورٹ نے شہبازگل کی عبوری ضمانت میں 13 فروری تک توسیع کردی۔پی ٹی آئی رہنما کیخلاف سندھ اور بلوچستان میں مزید 2 مقدمات سامنے آگئے۔
یہ بھی پڑھیے
مہنگائی پر قابو پانا صوبوں کی ذمہ داری ہے، مریم نواز نے وزیراعظم کو کلین چٹ دے دی
اسامہ ستی قتل کیس: سیشن عدالت نے دو ملزمان کو سزائے موت سنا دی
تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے گزشہ روز اپنے ٹوئٹ میں شکوہ کیا تھا کہ ” کل صبح 9 بجے لاہور ہائیکورٹ میں جناب جسٹس طارق سلیم شیخ صاحب کی عدالت میں اپنی عبوری ضمانت میں پیش ہو رہا ہوں۔ خان صاحب کی ہدایت کے باوجود ہمارے لوکل لیڈران تاریخوں پر آنے کی زحمت نہیں کرتے۔ ایسے معلوم ہوتا ہے جیسے کوئی میرا زاتی مقدمہ ہو“۔
کل صبح 9 بجے لاہور ہائیکورٹ میں جناب جسٹس طارق سلیم شیخ صاحب کی عدالت میں اپنی عبوری ضمانت میں پیش ہو رہا ہوں۔نیا مقدمہ ہے ابھی تک مجھے FiR نہیں مل رہی
خان صاحب کی ہدایت کے باوجود ہمارے لوکل لیڈران تاریخوں پر آنے کی زحمت نہیں کرتے۔ ایسے معلوم ہوتا ہے جیسے کوئی میرا زاتی مقدمہ ہو
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) February 5, 2023
شہباز گل نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھاکہ ”خان صاحب کی آخری تقریر میں میرا زکر اور آپ سوشل میڈیا پر موجود دوستوں کی بے پناہ محبت سے پچھلے 2 دن سے کچھ آستین کے سانپ بہت پریشان ہیں آستین کے سانپوں نے مشہور کر رکھا تھا کہ شہباز گل کو فارغ کر دیا گیا ہے۔ بہت زخم ہیں پھر سہی! بے شک عزت زلت اللہ دیتا ہے۔ خان کے ساتھ کھڑا ہوں“۔
خان صاحب کی آخری تقریر میں میرا زکر اور آپ سوشل میڈیا پر موجود دوستوں کی بے پناہ محبت سے پچھلے 2 دن سے کچھ آستین کے سانپ بہت پریشان ہیں
آستین کے سانپوں نے مشہور کر رکھا تھا کہ شہباز گل کو فارغ کر دیا گیا ہے۔
بہت زخم ہیں پھر سہی!
بے شک عزت زلت اللہ دیتا ہے۔ خان کے ساتھ کھڑا ہوں
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) February 5, 2023
دریں اثنا آج لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد شہباز گل نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ ”وفاقی حکومت نے آخر کار لاہور ہائیکورٹ میں ایک ادھوری رپورٹ جمع کروائی- انکشاف ہوا کہ مجھ پر بلوچستان میں ایک اور مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ جو مجھ سے اور عدالت سے چھپایا گیا۔ اسی طرح سندھ میں بھی ایک اور مقدمہ سامنے آیا جو چھپایا گیا۔ اب ان مقدمات کی پیروی کروں گا۔ اللہ مالک ہے“۔
معزز عدالت نے مہربانی فرمائی اور میری ضمانت میں 13 فروری تک توسیع فرمائی۔
میں سلام پیش کرتا ہوں معزز جج صاحب کو جو صبر گریس اور متانت سے اس کیس کو سن رہے ہیں۔ اور وفاقی حکومت کے تاخیری حربوں کے باوجود تدبر اور بردباری سے انصاف فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ آپ کا شکریہ سر
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) February 6, 2023
شہباز گل نے مزید لکھاکہ ”معزز عدالت نے مہربانی فرمائی اور میری ضمانت میں 13 فروری تک توسیع فرمائی۔ میں سلام پیش کرتا ہوں معزز جج صاحب کو جو صبر،تحمل اور متانت سے اس کیس کو سن رہے ہیں اور وفاقی حکومت کے تاخیری حربوں کے باوجود تدبر اور بردباری سے انصاف فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ آپ کا شکریہ سر“۔
میرے سوشل میڈیا کے بھائی، وکلا اور پارٹی ورکر جو آج میری پیشی پر ہائیکورٹ تشریف لائے میں ان کا بہت بہت شکر گزار ہوں۔آپ کی محبتوں کا شکریہ۔
کچھ وی لاگرز جعلی جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں کہ میں نے PTi چھوڑنے فیصلہ کر کیا۔ بد دل ہو گیا ہوں۔
یہ سب جھوٹ-براہ مہربانی جھوٹ مت پھیلائیں
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) February 6, 2023
شہباز گل نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھاکہ”میرے سوشل میڈیا کے بھائی، وکلا اور پارٹی ورکر جو آج میری پیشی پر ہائیکورٹ تشریف لائے میں ان کا بہت بہت شکر گزار ہوں۔آپ کی محبتوں کا شکریہ۔ کچھ وی لاگرز جعلی جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں کہ میں نے PTi چھوڑنے فیصلہ کر کیا۔ بد دل ہو گیا ہوں۔ یہ سب جھوٹ-براہ مہربانی جھوٹ مت پھیلائیں“۔









