اسٹاک ایکسچینج میں 719 پوائنٹس کا اضافہ، ڈالر اور سونے کی قیمتوں میں کمی

ہفتہ وار تعطیلات کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس 719 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے 28 پیسے کی کمی دیکھی گئی جبکہ سونا بھی سستا ہوا 

ہفتہ وار تعطیلات کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا گیا کرنسی مارکیٹ میں ڈالر اور صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان رہا جبکہ کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مضبوط ہوا جبکہ صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں بھی کمی آئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

معاشی بحران سے اسٹیل انڈسٹریز کے 80 لاکھ ملازمین کی نوکریاں داؤ پر لگ گئیں

حصص بازار میں آج تیزی کے باعث ایک اعشاریہ 79 فیصد مثبت رجحان رہا۔ پی ایس ایکس کا100 انڈیکس 719 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار 190 پر بند ہوا ۔

اسٹاک مارکیٹ میں 332 کمپنیوں نے اپنے حصص کا لین دین ہوا جس میں سے 198 کے حصص میں اضافہ جبکہ 107 کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور 27 کی قیمتیں مستحکم رہیں ۔

آج تین سرفہرست ٹریڈنگ کمپنیز میں پاک پٹرولیم، سوئی نارتھ، او جی ڈی سی ایل شامل ہیں۔ یونی لیورفوڈز کے حصص میں254روپے کی کمی دیکھی گئی جوکہ 24 ہزار پر بند ہوا ۔

دوسری جانب کئی روز بعد کرنسی مارکیٹ میں روپیہ مضبوط ہوا۔ آج  انٹربینک کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کی شرح تبادلہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں 1.28 روپے کم ہوئی ۔

اسٹیٹ بینک پاکستان کے اعدادو شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 28 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد ایک ڈالر 275 روپے 30 پیسے کی سطح پر آگیا ہے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران ایک ڈالر کی قیمت میں 52 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔ دسمبر 2022 میں انٹر بینک میں ایک  ڈالر کی قیمت 223 روپے 69 پیسے تھی ۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق  آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی خرید و فروخت کی شرح بالترتیب 275.25 روپے اور 278 روپے ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق یورو کی قیمت میں بھی4.32روپے کی کمی ہوئی اور گزشتہ روز کے301.28 روپے کے بند ہونے کے مقابلے میں 296.96 روپے پر بند ہوئی۔

جاپانی ین 05 پیسے کمی کے ساتھ 2.14 روپے پر بند ہوا۔اماراتی درہم اور سعودی ریال کی شرح تبادلہ 34 پیسے کی کمی سے بالترتیب 74.95 روپے 75.29 اور 73.36 روپے پر بند ہوئی۔

صرافہ بازار میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا ہے۔ آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے جبکہ  10 گرام سونے کی قیمت میں 172 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق 200 روپے کمی سے فی تولہ سونا 2 لاکھ 4 ہزار 300 جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 172 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 75 ہزار 154 روپے کا ہوگیا ۔

متعلقہ تحاریر