قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں سیکورٹی اسٹاف کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ریٹائر ہونے والے سیکورٹی اسسٹنٹ چوہدری نعیم ارشد کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پارلیمان ملک کا اعلیٰ ترین ادارہ ہے اور اس سے وابستہ ملازمین پر ادارے کی عزت و تکریم میں اضافے کیلئے دیانتداری ، محنت اور خلوص نیت سے اپنے فرائض سرانجام دینے کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیکورٹی کا شعبہ کسی بھی ادارے میں انتہائی اہمیت کا حامل ہو تا ہے اور اس شعبے پر ادارے اور اس سے وابستہ افراد کی سیکورٹی کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

آل پارٹیز کانفرنس کا شیڈول تبدیل، اسد قیصر نے پارٹی موقف دے دیا

اسامہ ستی قتل کیس: سیشن عدالت نے دو ملزمان کو سزائے موت سنا دی

انہوں نے کہا کہ اس شعبے کے ملازمین کو ہر وقت چوکس رہ کر تندہی کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دینے کی ضرورت ہوتی ہے۔

راجہ پرویز اشرف نے ان خیالات کا اظہار پارلیمنٹ ہاؤس میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ریٹائر ہونے والے سیکورٹی اسسٹنٹ چودھری نعیم ارشد کے اعزاز میں منعقد ہونے والی الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوے کیا۔ تقریب میں ڈپٹی اسسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی ، سیکرٹری قومی اسمبلی سیکرٹریٹ طاہر حسین ، قومی اسمبلی کے اعلیٰ افسران اور عملے کے ممبران نے شرکت کی۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے ریٹائر ہونے والے سیکورٹی اسسٹنٹ چودھری نعیم ارشد کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ چودھری نعیم ارشد نے ایک لمبے عرصے تک محنت اور دیناتداری سے قومی اسمبلی کی سیکورٹی کیلئے خدمات سرانجام دی۔

اسپیکر قومی اسملبی نے کہ پارلیمان ایک دانش گاہ ہے اور اس کی سیکورٹی خدمات سرانجام دینے والے انتہائی اہم ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے تمام اسٹاف کی خدمات کو بھی سراہا ۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے تمام شعبوں میں کام کرنے والے تمام ملازمین دیانتداری اور فرض شناسی کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دے رہیں ہیں۔

راجہ پرویز اشرف نے ٹیم ورک کی اہمیت پر زور دیا اور ملک اور پارلیمان کی خدمت کیلئے قومی اسمبلی کے عملے کے عزم کو سراہا اور چوہدری نعیم ارشد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ تحاریر