ایف نائن زیادتی کیس: اداکار ہارون شاہد کی مذمت، فلم "ورنہ” کا تذکرہ بھی کیا
اداکار ہارون شاہد نے اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں اجتماعی زیادتی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ماضی میں فلم "ورنہ" کے ایک سین کی مذکورہ پارک میں شوٹنگ کا واقعہ دہرایا جس میں ایک سیاست دان کا بیٹا پارک سے لڑکی کو اغوا کرکے لے جاتا ہے
اداکار ہارون شاہد نےاسلام آباد کے ایف نائن پارک میں اجتماعی زیادتی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ماضی میں فلم "ورنہ ” کے ایک سین کی مذکورہ پارک میں شوٹنگ کا واقعہ شیئر کیا ۔
ہارون شاہد نے اپنی ستمبر2020 کی ایک ٹوئٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان لوگوں کے لیے جو اس بارے میں نہیں جانتے ہیں۔ انہوں نے فلم "ورنہ” کے ایک سین کی شوٹنگ کا تذکرہ کیا ۔
یہ بھی پڑھیے
اسلام آباد پارک اجتماعی زیادتی کیس کی چشم دید گواہ پر بدترین تشدد
اداکار نے کہا کہ فلم "ورنہ” میں ہم نے اسلام آباد کے ایف نائن پارک سے دن کی روشنی میں ایک سیاست دان کے بیٹے کے ہاتھوں اغوا ہونے والی لڑکی کو دکھایا تھاجس پر کڑی تنقید ہوئی ۔
I remember while shooting 'Verna' I'd question Shoaib Saab, how is it possible that someone can walk into a park and pick up a girl and rape her in broad daylight. It sounds impossible. His response was "Hota Raha hai, ho sakta hai aur hota rahay ga" 🤷🏻♂️ #HangRapists
— Haroon Shahid (@Haroon_5hahid) September 10, 2020
ہارون نے کہا کہ ہماری فلم کے اس سین پر بہت سے لوگوں نے یہ کہہ کر تنقید کی کہ "یہ ممکن نہیں ہے۔ اداکار نے کہا کہ میں نے شاہد صاحب سے پوچھا ایسا ہوسکتا ہے ؟ ۔
انہوں نے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ "ورنہ” کی شوٹنگ کے دوران میں نے شعیب صاحب سے سوال کیا تھا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ کوئی پارک میں آئے کسی لڑکی کو اٹھائے اور دن دیہاڑے اس کی عصمت دری کرے۔
A tweet from September 2020 #F9Park For those of you who don't know, in the film 'Verna' we had shown a girl kidnapped by a politician's son in broad daylight from F9 park. Many criticized it by saying "it's just not possible". https://t.co/ASr8m1Cyrp
— Haroon Shahid (@Haroon_5hahid) February 6, 2023
اداکار ہارون شاہد کا کہنا تھا کہ میں نے شاہد صاحب کو کہا کہ ایسا نا ممکن ہے تو انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایسا ہوتا رہا ہے ، ہوسکتا ہے اور ہوتا رہے گا۔
یاد رہے کہ تین روز قبل اسلام آباد کے ایف 9 پارک میں میاں چنوں کی رہائشی لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے جبکہ اس دوران لڑکی کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا ۔
ڈاکٹرز کے مطابق لڑکی کے جسم پر زیادتی کے نشانات ہیں۔ مارگلہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا جبکہ سی سی ٹی وی وڈیو کے ذریعے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ معاملے میں پارک عملہ بھی شاملِ تفتیش ہے۔