عشنا شاہ ترک زلزلہ زدگان کامذاق اڑانے پر چارلی ہیبڈوکیخلاف پھٹ پڑیں
چارلی ہیبڈو ایک بدنام، نسل پرست اور فاشسٹ اشاعت ہے، ایسی تباہی کا مذاق اڑانے کے لیے بیمار ذہنیت کی نچلی ترین سطح کی ضرورت ہوتی ہے، اداکارہ

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی باصلاحیت اور بے باک اداکارہ عشنا شاہ ترک زلزلہ زدگان کا مذاق اڑانے پر فرانسیسی جریدے چارلی ہیبڈو کیخلاف پھٹ پڑیں۔
توہین رسالت پر مبنی کارٹون چھاپنے والے بدنام زمانہ فرانسیسی میگزین نے کارٹون چھاپ کر ترک زلزلہ زدگان کا مذاق اڑایا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے سے اموات 20 ہزار سے متجاوز
ہم نیٹ ورک کو داڑھی ، ٹوپی اور شلوار قمیض کو دہشتگردی سے جوڑنا مہنگا پڑگیا
اداکارہ عشنا شاہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ”چارلی ہیبڈو ایک بدنام، نسل پرست اور فاشسٹ اشاعت ہے، ایسی تباہی کا مذاق اڑانے کے لیے بیمار ذہنیت کی نچلی ترین سطح کی ضرورت ہوتی ہے۔
#CharlieHebdo is a disgraced, racist and fascist publication. It takes the lowest level of sickness to mock such a disaster. Beyond deplorable; this will surpass “not bathing” as the worst thing France will ever be known for. Disgusting.
— Ushna Shah (@ushnashah) February 9, 2023
اداکارہ نے کہا کہ” یہ افسوسناک سے بڑھ کر ہے ،یہ میلے پن کو پیچھے چھوڑ دے گا کیونکہ فرانس کو اب تک کی بدترین چیز کے حوالے سے جانا جائے گا۔
واضح رہے کہ فرانسیسی میگزین اپنی مسلم دشمنی کے حوالے سے شہرت رکھتا ہے اور کئی مرتبہ رسالت مآب ﷺ کی شان میں گستاخانہ خاکے چھاپ چکا ہے اور ایک مرتبہ حملے کا نشانہ بھی بن چکا ہے۔تضحیک آمیز کارٹونز کے ذریعے ترکی اور شام کے زلزلہ زدگان کا مذاق اڑانے پر فرانسیسی میگزین کو دنیا بھی میں کڑی تنقید کا سامنا ہے۔