لاہور ہائی کورٹ نے شہباز گل کو گرفتار کرنے سے روک دیا
لاہور ہائی کورٹ میں شہباز گل کی عبوری حفاظتی ضمانت سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست گزار کے وکیل رمضان چوہدری نے عدالت سے استدعا کی میرے موکل کے خلاف مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی درخواست ضمانت پر سماعت20 فروری تک ملتوی کردی گئی ہے۔ عدالت کا درخواست گزار کے وکیل کو جواب الجواب داخل کرنے کی مہلت دے دی۔
لاہور ہائی کورٹ میں تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی عبوری حفاظتی ضمانت کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت کے روبرو وزرات داخلہ نے تحریری جواب داخل کروادیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
شہباز گل پارٹی رہنماؤں سے نالاں ، پی ٹی آئی چھوڑنے کی تردید کردی
درخواست گزار شہباز گل کے وکیل رمضان چوہدری نے کہا کہ یہ جواب پرانا لگ رہا ہے ۔سیکرٹری داخلہ نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کے خلاف سندھ اور کراچی میں مقدمات درج ہیں ۔
درخواست گزارکے وکیل نے کہا کہ شہباز گل کے خلاف ایف آئی اے میں کوئی مقدمہ درج نہیں ہے۔ پراسیکیوٹر سے بات ہوئی اور شہباز گل کے خلاف ایک مقدمہ درج ہے ۔
درخواست گزار شہباز گل کے وکیل رمضان چوہدری نے کہا کہ اسکی تفصیلات فراہم کرنے کیلئے وقت کی ضرورت ہے۔ عدالت اسکے خلاف مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے ۔
درخواست گزارکے وکیل نے استدعا کی عدالت شہباز گل کی حفاظتی ضمانت منظور کرے جس پر عدالت نے شہبازگل کو گرفتار کرنے سے روکنے کے حکم امتناعی جاری کیا ۔