الیکشن کمیشن کا پنجاب میں عام انتخابات سے متعلق گورنر سے ملاقات کا فیصلہ
چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کے اجلاس میں گورنر پنجاب سے ملاقات کا فیصلہ کیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے پنجاب میں عام انتخابات کی تاریخ کیلئے گورنر سے کل ملاقات کیلئے وقت مانگ لیا
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں پنجاب میں عام انتخابات سے متعلق اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ الیکشن سے متعلق معاملات پر مشاورت کیلئے گورنر پنجاب سے ملاقات کی جائے گی۔
پنجاب میں عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق الیکشن کمیشن پاکستان ( ای سی پی ) کا اہم اجلاس سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت ہوا جس میں تمام ارکان سیکرٹری اور قانونی ٹیم شریک ہوئی ۔
یہ بھی پڑھیے
لاہور ہائی کورٹ کا الیکشن کمیشن کو 90 روز میں ہر صورت میں پنجاب میں انتخابات کرانے کا حکم
الیکشن کمیشن حکام کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت اجلاس میں عدالت کے فیصلے کو مدنظر رکھ کر آئندہ کے لائحہ عمل اور عملدرآمد پر غور کیا گیا ہے ۔
چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کے اجلاس میں گورنر پنجاب سے ملاقات کا فیصلہ کیا گیا۔الیکشن کمیشن نے پنجاب میں عام انتخابات کی تاریخ کے لیے گورنر سے کل ملاقات کیلئے وقت مانگ لیا ۔
الیکشن کمیشن کے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ گورنر پنجاب میں پولنگ کی تاریخ کیلئے رابطہ کرنے پر مشاورت کی گئی، لاہور ہائیکورٹ کے 10فروری کے فیصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے عملدآمد پر غور کیاگیا۔
الیکشن کمیشن کا وفد گورنر پنجاببلیغ الرحمان سے کرے گا جس کے بعد چیف الیکشن کمشنر کو بریفنگ دی جائے گی ۔چیف الیکشن کمشنر بریفنگ کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کریں گے ۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت اجلاس 10 فروری کو لاہور ہائی کورٹ کے دئیے گئے فیصلہ کی روشنی میں منعقد کیا گیا تھا جس میں صوبے میں انتخابات کی تاریخ دینے کا حکم دیا گیا تھا ۔