شاہ رخ خان  نے شیرون اسٹون کا پرستار ہونے کا اعتراف کرلیا

شیرون شاید نہیں جانتیں  لیکن میں ان کا سب سے بڑ اپرستار ہوں، وہ سب خوبصورت اور ذہین خاتون ہیں، بالی ووڈ سپر اسٹار کا پرستار کو جواب

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان  نے بالی ووڈ اداکارہ شیرون اسٹون  کے پرستار ہونے کا اعتراف کرلیا۔

بھارتی فلم انڈسٹری کو پٹھان کی شکل میں سب سے کامیاب فلم دینے والے شاہ رخ خان نے گزشتہ روز پرستاروں کیساتھ #Ask SRKسیشن کا اہتمام کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

کنگ خان کا فلم پٹھان دیکھنے والی اپنی پہلی ہیروئن سے دلچسپ مکالمہ وائرل

برازیلین ناول نگار اور نغمہ نگار پاؤلو کوئہلو بھی کنگ خان کے پرستار نکلے

 

ایک صارف نے سیشن کے دوران شاہ رخ خان سے سوال کیا کہاس لمحے کے بارے میں کچھ کہیں جب شیرون اسٹون  آپ کو دیکھ کر ششدر رہ گئی تھیں۔شاہ رخ خان نے کہا کہ ”شیرون شاید نہیں جانتیں  لیکن میں ان کا سب سے بڑ اپرستار ہوں، وہ سب خوبصورت اور ذہین خاتون ہیں“۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں منعقدہ ریڈ سی فلم فیسٹیول  کے موقع پر بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان غیرملکی مہمانوں کے ساتھ پہلی صف میں موجود تھے تاہم   کچھ فاصلے پر موجود شیرون اسٹون  ان کی موجودگی سے لاعلم تھیں اور جب شاہ رخ خان اپنی نشست سے کھڑے ہوئے تو ہالی ووڈ اداکارہ انہیں دیکھ کر حیران رہ گئی تھیں۔واقعے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

واضح رہے کہ  شاہ رخ خان کی فلم پٹھان  نے دنیا بھر میں963 کروڑ روپے  ( 120 ملین ڈالر) کی کمائی کرچکی ہے، پٹھان 2023 کی سب سے زیادہ کمانے والی بھارتی فلم ہونے کا اعزاز حاصل کرچکی ہے   جبکہ ہندی زبان کی چوتھی  ی، بھارت کی ساتویں کامیاب ترین فلم ہونے کے ساتھ ساتھ  یہ فلم  شاہ رخ  کے کیریئر اور یش راج فلمز کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بھی  بن چکی ہے ۔

متعلقہ تحاریر