گلوکار بلال مقصود کا نیا گانا دھیم تانا پرستاروں کو پسند آگیا

14 فروری کو یوٹیوب پر جاری کیے گئے گیت کو اب تک 80 ہزار مرتبہ دیکھا جاچکا ہے

پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور گلوکار و موسیقار بلال مقصود نے اپنا نیا گانا” دھیم تانا “ جاری کردیا۔

بلال مقصود کیجانب سے یوٹیوب  پر 14 فروری کو  جاری کیے گئے گانے کو صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

بلال مقصود نے قومی ترانے کی عام فہم تشریح کردی

بلال مقصود نے ملک کے مسائل حل کرنیکا نیا نسخہ پیش کردیا

 بلال مقصود نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر گزشتہ روز نئے گانے کا ٹیزر جاری کیا تھا جس میں    ریکارڈنگ اور کنسرٹ کے لمحات کو منفرد فنکارانہ انداز میں دکھایا گیا تھا۔یوٹیوب صارفین نے گانے اور اس کی شاعری کو خاصاپسند کیا ہے، اب تک اس گانے کو تقریباً 80ہزار مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

 واضح رہے کہ بلال مقصود اس سے قبل  فیصل کپاڈیہ کے ساتھ اسٹرنگز بینڈ کا حصہ تھے تاہم مارچ 2021 میں ختم کردیا گیا تھا جس کے بعدفیصل کپاڈیہ کا اب تک صرف کوک اسٹوڈیو میں ایک ہی گانا آیا ہے جبکہ بلال مقصود اپنے کئی گانے جاری کرچکے ہیں ۔

متعلقہ تحاریر