پولیس کی جانب سے عمران خان کو گرفتار کرنے کی ناکام کوشش
واضح رہے کہ گذشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے عدالت میں عدم پیشی پر عمران خان کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔ جس کے بعد پولیس نے ان کی گرفتاری کی کوشش کی تھی۔
جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب لاہور پولیس کی بھاری نفری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش میں ان کی رہائش گاہ زمان پارک کا گھیراؤ کرلیا ، تاہم پی ٹی آئی کے کارکنان کی جانب سے زبردست مزاحمت پر پولیس کا پسپا ہونا پڑا۔ پولیس کی جانب سے عمران خان کی گرفتاری کی کوشش پر ردعمل دیتے ہوئے رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہنا ہے کہ رانا ثناء اللہ زمان پارک کو ماڈل ٹاؤن بنانا چاہتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کے اطراف میں بڑی تعداد میں پولیس اہلکار موجود ہیں۔ پولیس نے زمان پارک کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو بھی سیل کر رکھا ہے اور رکاوٹیں کھڑی کرکے سڑکیں بند کر رکھی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
مریم نواز کی انوکھی خواہش: آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات عمران خان ہی کرے
خواجہ آصف کو قوموں کی تباہی کے اسباب لیکچر مہنگا پڑگیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ زمان پارک کے اطراف میں تین قیدی وین اور پولیس کی دیگر گاڑیاں گشت کر رہی ہیں جبکہ پی ٹی آئی کی مقامی قیادت اور کارکنوں کی بڑی تعداد عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر ان کی حفاظت کے لیے موجود ہے۔
علاقے میں موجود پی ٹی آئی کے کارکنوں کا کہنا تھا کہ وہ زمان پارک کے ارد گرد قیدیوں کی وین اور پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی سے خوفزدہ نہیں ہیں۔ انہوں نے عمران خان کے حق میں اور پولیس کے خلاف نعرے بھی لگائے۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے سڑکوں سے رکاوٹیں بھی ہٹا دیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے عدالت میں عدم پیشی پر عمران خان کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔ جس کے بعد پولیس نے ان کی گرفتاری کی ناکام کوشش کی تھی۔
لاہور ہائی کورٹ (ایل ایچ سی) نے جمعرات کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے عدالت میں پیش نہ ہونے پر حفاظتی ضمانت کی درخواست خارج کردی تھی۔
عدالت نے عمران خان کو شام ساڑھے 6 بجے تک عدالت میں پیش ہونے کا وقت دیا تھا۔ وقت دینے کے باوجود چیئرمین پی ٹی آئی عدالت میں پیش نہ ہوئے جس کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے ان کی درخواست خارج کر دی۔
رانا نثنا اللہ زمان پارک کو ماڈل ٹاؤن بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، امید ہے عمران خان کی گرفتاری کی حماقت نہیں ہو گی ورنہ معاملات ہاتھ سے نکل جائینگے https://t.co/b4kfL5PRTN
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 16, 2023
دوسری جانب رہنما تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پولیس کی حرکت پر سخت ردعمل دیتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ” رانا نثنا اللہ زمان پارک کو ماڈل ٹاؤن بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، امید ہے عمران خان کی گرفتاری کی حماقت نہیں ہو گی ورنہ معاملات ہاتھ سے نکل جائینگے۔”