بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے مسلمان سیاستدان فہد احمد سے شادی کرلی
ہم اکثر کسی ایسی چیز کو ڈھونڈتے ہیں جو ہمارے بےحد نزدیک ہوتی ہے ہم پیار ڈھونڈ رہے تھے لیکن ہمیں دوستی پہلے مل گئی اور پھر ہم نے ایک دوسرے کو ڈھونڈ لیا، فہد ضرار احمد میرے دل میں خوش آمدید، اداکارہ

بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے اپنے پرانے دوست اور سماج وا دی پارٹی سے تعلق رکھنے والے مسلمان بھارتی سیاستدان فہد احمد سے شادی کرلی۔
اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر یادگارمناظر پر مشتمل وڈیو کے ذریعے پرستاروں کی شادی کی خوشخبری سنائی۔
یہ بھی پڑھیے
کیارا ایڈوانی اور سدھارت ملہوترا کی شادی کی خوبصورت وڈیو وائرل
راکھی ساونت شادی شدہ جوڑوں کو دیکھ کرکیسا محسوس کرنے لگی ہیں؟
ویڈیو کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ”ہم اکثر کسی ایسی چیز کو ڈھونڈتے ہیں جو ہمارے بےحد نزدیک ہوتی ہے ہم پیار ڈھونڈ رہے تھے لیکن ہمیں دوستی پہلے مل گئی اور پھر ہم نے ایک دوسرے کو ڈھونڈ لیا۔ فہد ضِرار احمد میرے دل میں خوش آمدید، اس میں تھوڑی افراتفری ہے لیکن یہ تمہارا ہے“۔
Sometimes you search far & wide for something that was right next to you all along. We were looking for love, but we found friendship first. And then we found each other!
Welcome to my heart @FahadZirarAhmad It’s chaotic but it’s yours! ♥️✨🧿 pic.twitter.com/GHh26GODbm
— Swara Bhasker (@ReallySwara) February 16, 2023
اداکارہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں انہیں فہد احمد کے ساتھ کورٹ میرج کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اس سے قبل اداکارہ نے مہندی کی تصاویر بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھی۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ سوارا بھاسکر اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ سیاست میں بھی دلچسپی رکھتی ہیں وہ اکثر حکومت مخالف بیانات کے باعث سُرخیوں کاحصہ بنی رہتی ہیں۔
سوارا نے کرینہ کپور کے ساتھ فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ میں بھی اہم کردار نبھاتی نظر آئیں تھیں جبکہ اس سے قبل وہ کئی بھارتی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ سوارا بھاسکر کے شوہر فہد احمد بھارت کی سماج وادی پارٹی کے رہنما ہیں، اس کے علاوہ وہ سماجی مسائل پر بھی آواز اٹھاتے رہتے ہیں۔









